اٹالین پاسپورٹ کتنا طاقتور ہے کتنے عرصے بعد ملتا ہے اور اٹالین پاسپورٹ کو حاصل کرنے کے لیے کتنی جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اٹالین پاسپورٹ اس وقت دنیا کا چوتھا طاقتور ترین پاسپورٹ ہے جس پر تقریبا تمام اہم ممالک میں وہ ویزہ فری انٹری ہے یا پھر آن ارائیول ویزہ کی سہولت مل جاتی ہے اٹالین پاسپورٹ کو حاصل کرنے کے لئے دس سال لیگل رہنا اٹلی میں ضروری ہے پھر شہریت کے لئے درخواست دے سکتے ہیں جبکہ اٹالین پاسپورٹ کی پرسس ٹائم دو سے تین سال ہے اور کچھ صورتوں اور وجوہات میں تین اور پانچ سال کے بعد بھی اپ شہر یت کی درخواست دے سکتے ہیں۔ واضع رہے کہ اٹالین پاسپورٹ کو حاصل کرنے کے لئے کافی زیادہ محنت اور جدوجہد کرنی پڑتی ہے اس کے علاوہ آپ پر کوئی کریمنل کیس بھی نہیں ہونا چاہئے جبکہ آپ کا اٹلی ریزڈینسا آپ کی کا رہائش کا جو سرٹفکیٹ ملتا ہے وہ چلتے ہونا چائیے اور اٹالین زبان کا سرٹیفکیٹ بھی ہونا بہت ضروری ہوتا ہے اس کے علاوہ آخری تین سال کی آمدن یعنی کہ انکم بھی ہونا ضروری ہے۔

0 تبصرے