یورپی یونین نیا اسائلم پیکٹ 2023 | EU New Migration Asylum Pact 2023

یورپی یونین نیا اسائلم پیکٹ 2023 | EU New Migration Asylum Pact 2023
اٹلی،جرمنی،فرانس،سپین یا پھر یورپ کے کسی بھی ملک میں رہنے والے تارکین وطن کے لیے یورپی یونین کا نیا قانون لاگو جبکہ اب ڈبلن قانون ختم۔ 


 تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے یورپ میں مقیم غیر ملکی تارکین وطن جنوں نے یورپ کے کسی بھی ملک میں اسائلم اپلائی کیا ہوا ہے یا کرنے کے خواہش مند ہیں اُن کے لیے یورپی یونین کی جانب سے نیا اسائلم Pact کو لاگو کیا جا رہا ہے جس کو اسی رواں سال جون 2023 تک تمام یورپی ممالک کے اسائلم سیکرز پر implement کر دیا جائے گا۔


 دراصل یورپی یونین کا یہ نیا اسائلم Pact ہے کیا اور یہ کام کیسے کرے گا تو اس حوالے سے بتایا گیا ہے یورپ کے جتنے بھی ملک ہیں اور ان ممالک میں جتنے بھی اسائلم سیکرز ہیں اُن کا جو بھی ڈیٹا ہو گا اُس کو صرف ایک کلک کے ساتھ دیگر دوسرے یورپی ممالک کے ساتھ شئیر کیا جا سکے گا جبکہ اس نئے Pact میں یہ بھی کہا گیا ہے جن افراد کا یورپ کے کسی بھی ملک میں اسائلم چل رہا ہے اُن کے کیسز کو زیادہ سے زیادہ ایک سال اور کم سے کم چھ ماہ میں مکمل کیا جائے گا یا پھر جو نئے غیر قانونی تارکین وطن اسائلم کے لیے درخواست کریں گے اُن کو بھی چھ ماہ میں فیصلہ سُنا دیا جائے گا۔ 


 جبکہ ڈبلن قانون کی بات کریں جو کہ اصل میں اس وقت یورپ میں چل رہا ہے یورپی یونین کے اس نئے اسائلم Pact میں اس ڈبلن قانون کو ختم کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے