اٹلی میں رہنے والوں کے لیے 2023 میں فیملی کو اٹلی میں بُلوانے کے لیے کُد ریدیتو مطلب کہ سالانہ آمدن کی نئی شرائط۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی میں تقریباً ہر سال قوانین میں تبدیلی ہوتی ہے جو افراد اٹلی میں موجود ہیں اگر وہ اپنی فیملی کو اٹلی میں بُلوانا چاہتے ہیں اُن کے لیے اس سال 2023 میں بھی سالانہ آمدن کی نئی شرائط متعارف کروا دی گئی ہیں، ایسے افراد جن کے پاس lavoro autonomo سجورنو ہے یا پھر lavoro subordinato permesso di soggiorno ہے اور وہ اپنی فیملی کو اٹلی میں بُلوانا چاہتے ہیں تو اُن کے لیے سالانہ آمدن کی Requirements درج ذیل ہیں۔
اگر آپ اپنی بیوی کو صرف اٹلی میں بُلوانا چاہتے ہیں اس رواں سال 2023 میں تو آپ کو سالانہ آمدن 9813 یورو درکار ہے۔
اسی طرح اگر دو فیملی ممبرز ہیں تو اُن کے لیے سالانہ آمدن کی جو شرط ہے وہ 13085 یورو ہے۔
جبکہ تین فیملی ممبرز کے لیے سالانہ آمدن 16356 یورو درکار ہیں۔
اگر چار فیملی ممبرز ہیں تو اُن کے لیے 19627 یورو سالانہ آمدن چائیے ہو گی 2023 میں۔
اسی طرح اگر پانچ فیملی ممبرز کے لیے آپ نے اپلائی کرنا ہے تو آپکو سالانہ آمدن 22898 یورو چائیے ہو گی۔
یعنی کہ 2023 میں آپکو اپنی فیملی ممبرز کے حساب سے اتنی سالانہ آمدن کی ضرورت ہے اگر آپ کی سالانہ آمدن اتنی ہے تو آپ اپنی فیملی کو اٹلی میں بُلوا سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ اگر بات کریں جن افراد کے پاس اٹلی میں ازیل اسائلم کے ڈاکومنٹس ہیں یا پھر permesso di soggiorno sussidiaria ہے تو ایسے افراد کو اپنی فیملی اٹلی میں بُلوانے کے لیے کُد ریدیتو یا پھر سالانہ آمدن کی ضرورت نہیں۔

0 تبصرے