اٹلی امیگریشن اوپن | Italy Decreto Flussi Immigration Open Update 2023

اٹلی امیگریشن اوپن | Italy Decreto Flussi Immigration Open Update 2023
اٹالین حکومت کا حالیہ امیگریشن کے کوٹے میں توسیع پر غور غیر ملکیوں کے لیے اطالوی وزارت داخلہ کی جانب سے خوشخبری سُنا دی گئی۔


 تفصیلات کے مطابق اٹالین حکومت نے حالیہ دنوں میں اوپن امیگریشن کے کوٹے میں اضافے کے امکان کو ظاہر کیا ہے اس حوالے سے اٹالین وزارت داخلہ Matteo Piantedosi نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایسٹر کی چھٹیوں کے فوری بعد امیگریشن کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ 


واضح رہے کہ حالیہ امیگریشن کا کوٹہ 82500 افراد پر مشتمل تھا جبکہ غیر ملکیوں کی جانب سے 250000 سے زائد درخواستیں جمع ہو چکی ہیں اور اس ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے مدنظر رکھتے ہوئے اطالوی حکومت امیگریشن کاے کوٹہ کو بڑھانے پر غور کر رہی ہے اور اطالوی وزارت داخلہ Matteo Piantedosi کی طرف سے اس حوالے سے صورتحال آنے والے چند ہفتوں میں واضح کرنے کا کہا گیا ہے اس کے علاوہ خیال رہے ابھی جو امیگریشن کا فیصلہ آئے گا اس میں اٹلی میں پہلے سے موجود غیر ملکی جن کے پاس قانونی دستاویزات نہیں اُن کے لیے بھی حکومت مثبت فیصلہ دے سکتی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے