پورے یورپ میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والا کام بارسلونا سپین ٹیکسی سروس ہے جب ہم یورپ میں سب سے زیادہ انکم زیادہ آمدن کی بات کرتے ہیں تو سب سے ٹاپ پر جو کام آتا ہے وہ بارسلونا کی ٹیکسی ہے اگر اپنی ٹیکسی بن جائے تو بہت ہی اچھا کام ہو جاتا ہے جس سے مہینے کے دس ہزار یورو تک بھی کمائے جا سکتے ہیں لیکن اگر بطور ڈرائیور کام کریں تو 3000 یورو سے لے کر 3500 یورو تک کمائے جا سکتے ہیں واضع رہے کہ اپنی ٹیکسی بنانا اتنا آسان بھی نہیں ہے کیونکہ ٹیکسی کا کورس کرنا پڑتا ہے اور ڈیڑھ لاکھ یورو بھی لگتے ہیں یعنی کہ ٹیکسی چلنے کا لائسنس لینے کے لیے لیکن بہت سے پاکستانی یا دیگر اور ممالک کے لوگ یہ کرتے ہیں کہ دوستوں وغیرہ سے ادھار لے کر 50 ہزار یورو Bank کو دکھاتے ہیں اور Bank سے ایک لاکھ یور تک کا قرض لے لیتے ہیں چونکہ اس کام میں آمدن یعنی کہ اِنکم اتنی اچھی ہوتی ہے کہ کچھ ہی سالوں میں Bank کا جو قرض ہوتا ہے وہ اُتر جاتا ہے لیکن واضع رہے کہ بد قسمتی سے اٹلی میں اپنی ٹیکسی نہیں بنائی جا سکتی کیونکہ اس کے لئے آپ کو اٹالین سیٹزن یعنی کہ اٹالین نیشنل ہونا ضروری ہوتا ہے یا پھر آپ کے پاس کسی اور یورپی ملک کی سٹیزن شپ ہونا ضروری ہے۔

0 تبصرے