اٹلی حکومت نیا دیکریتو | Italy New Law New Decreto Protezione Speciale Soggiorno 2023

اٹلی حکومت نیا دیکریتو | Italy New Law New Decreto Protezione Speciale Soggiorno 2023
اٹلی میلونی حکومت کی جانب سے غیر ملکیوں کے لیے نیا دیکریتو نئے قانون کی تیاریاں شروع غیر ملکیوں کو اب پرمیسو دی سجورنو 6 ماہ کے لیے دی جائے گی۔


 تفصیلات کے مطابق اٹلی کی حکومت کی جانب سے غیر ملکیوں کے لیے اطالوی پارلیمنٹ میں ماتیو سالوینی کی جماعت لیگا نارد کی طرف سے بل پیش کیا گیا ہے جس میں اٹلی میں غیر ملکیوں کو ملنے والی اسپیشل پروٹیکشن کی پرمیسو دی سجورنو کو مکمل طور پر ختم کرنے کا کہا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے اطالوی ویزاعظم جارجیا میلونی مارچ کے مہینے میں پہلے ہی اس سے متعلق بیان دے چکی ہیں اور اب اس بل پر اطالوی پارلیمنٹ میں ووٹنگ بھی کروائی جا رہی ہے۔


 جبکہ واضع رہے کہ جو نیا دیکریتو نیا قانون اسپیشل پروٹیکشن سجورنو سے متعلق تیار کیا جا رہا ہے اُس کے مطابق اسپیشل پروٹیکشن کی سجورنو کے لیے جو بھی غیر ملکی اپلائی کریں گے اُن کو یہ سجورنو 6 ماہ کے لیے جاری کی جائے گی جس کے بعد اطالوی حکومت ایسے غیر ملکیوں کو باآسانی ڈی پورٹ کر سکے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے