اٹالین ایمبیسی اسلام آباد اپڈیٹ | Italian Embassy Islamabad new update 2023

اٹالین ایمبیسی اسلام آباد اپڈیٹ | Italian Embassy Islamabad new update 2023
اٹالین ایمبیسی اسلام آباد سے درپیش مسائل اور شکایات کے حل کے لیے اٹلی میں بڑے پیمانے پر احتجاج کا اعلان


 تفصیلات کے مطابق اٹلی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو اٹالین ایمبیسی اسلام آباد میں اپوائنٹمنٹس اور درپیش دیگر مسائل کے حل کے لیے اٹالین وزارت خارجہ کے سامنے بڑے پیمانے پر احتجاج کا اعلان۔ احتجاج 8 مئی بروز سموار کو کیا جائے گا۔ اس ضمن میں آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس 23 اپریل دوپہر 3 بجے بولونیا میں ہوگا۔ احتجاج کا اعلان پاک فیڈریشن اٹلی، منہاج القرآن اٹلی اور لیبر یونین SI:Cobas کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ 


پریس کانفرنس میں پاک فیڈریشن کے چیئرمین امجد حسین رولیہ، صدر آصف رضا، منہاج القرآن ڈائیلاگ فورم کے صدر چوہدری محمود گلیانہ اور لیبر یونین SI:Cobas کے ایگزیکٹو ممبر یاسر عرفات ٹوپہ اور دیگر شامل تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے