فرانس غیر ملکیوں کیلئے نیا قانون | France Govt New Law for Immigrants

فرانس غیر ملکیوں کیلئے نیا قانون | France Govt New Law for Immigrants
فرانس حکومت کا غیر ملکیوں کے لیے نیا قانون بنانے پر غور فرانس میں موجود پاکستانیوں سمیت لاکھوں غیر ملکی افراد کو بڑی سہولت ملے گی نیا قانون کیا ہے کب سے لاگو ہو گا مکمل تفصیل جانیں گے۔


 تفصیلات کے مطابق جیسا کہ فرانس میں بھی اس وقت پاکستانیوں سمیت دیگر اور ممالک کے افراد مقیم ہیں اور بیشتر کے پاس فرانس کے قانونی دستاویزات بھی نہیں ہیں اور باقی کہ یورپی ممالک کی طرح فرانس بھی اس وقت افرادی قوت کی کمی کا شکار ہے جس کی وجہ سے فرانسیسی حکومت الیگل بغیر ڈاکومنٹس والے غیر ملکیوں کے لیے نیا قانون بنانے پر غور کر رہی ہے جس سے فرانس میں لاکھوں غیر ملکیوں کو فرانس کے لیگل ڈاکومنٹس مل سکیں گے۔


 فرانسیسی پارلیمنٹ میں غیر ملکیوں کے حوالے سے بات چیت شروع کر دی گئی ہے کہ الیگل امیگرنٹس کو عارضی رہائشی پرمٹ جاری کیے جائیں جن کی معیاد 6 ماہ کے لیے ہو اور اگر وہ اس دوران اپنے لیے کوئی لیگل کام کا کنٹریکٹ کر لیتے ہیں تو وہ فرانس کے لیگل ڈاکومنٹس لے سکیں واضع رہے کہ ابھی صرف اس حوالے سے بات کی گئی ہے اگر اس قانون کو فرانس حکومت قانون کی شکل دیتی ہے تو اس سے غیر ملکیوں کی بڑی تعداد کو بڑا فائدہ ہو گا۔ 


 اس قانون کو کب تک لاگو کیا جا سکتا ہے یا پھر اس پر کوئی عمل درآمد ہو گی بھی ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا لیکن غیر ملکی افراد کے لیے گُڈ نیوز یہ ہے کہ آخر کار فرانسیسی حکومت نے الیگل غیر ملکیوں کے لیے غوروفکر شروع کر دی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے