اٹلی میں رہنے والوں کے لیے ایک بار پھر بونس ٹرانسپورٹ کے دوماندے 17 اپریل 2023 سے شروع ہونے جا رہے بونس کی زیادہ سے زیادہ رقم 60 یورو ماہانہ تک ملے گی کون کون اس بونس کے لیے اہل ہیں اور کیا شرائط ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی میلونی حکومت کی جانب سے ایک بار پھر سے بونس ٹرانسپورٹ کے دوماندے 17 اپریل 2023 سے اوپن کر دئیے جائیں گے جس میں یہ بونس ٹرانسپورٹ کو اٹلی میں مقیم سٹوڈنٹ، ملازمین یعنی کہ ورکرز، پینشنرز سمیت 18 سال سے کم عمر بچے اور ایسے افراد شامل ہیں جن کا کُد ریدیتو 20 ہزار یورو سے کم ہو اپلائی کر سکتے ہیں واضع رہے کہ بونس ٹرانسپورٹ کی رقم 60 یورو ماہانہ تک ہو گی اور اس بونس ٹرانسپورٹ کو بذریعہ SPID-ID اور الیکٹرانک کارتا دی ایدنتیتا کے ذریعہ سے اپلائی کیا جا سکے گا جبکہ اس بونس ٹرانسپورٹ 60 یورو کو اپلائی یا پھر دوماندے کے لیے 17 اپریل 2023 بروز سموار صبح 8 بجے سے شروع کر دیا جائے گا مطلب دوماندہ کرنے کی سہولت 17 اپریل صبح 8 بجے درج ذیل ویب سائٹ پر ہوں گئے۔
0 تبصرے