اٹلی گورنمنٹ کا غیر ملکیوں کیلئے بڑا فیصلہ | Italy Govt New Big Decision For Immigrants

اٹلی گورنمنٹ کا غیر ملکیوں کیلئے بڑا فیصلہ | Italy Govt New Big Decision For Immigrants
اٹلی حکومت کا غیر ملکیوں کیلئے بڑا فیصلہ اہم پیشرفت شروع اسائلم سیکرز اور اسپیشل پروٹیکشن سجورنو حامل افراد کے لیے اٹلی میں مشکل بڑھ گئی۔


 تفصیلات کے مطابق اٹلی کی حکومت کی جانب سے اٹلی میں اسائلم سیکرز سیاسی پناہ اور اسپیشل پروٹیکشن کے حامل افراد کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا گیا اور اب اُن کو اٹلی سے ڈی پورٹ کیا جائے گا جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ اگر آپ اٹلی میں ازیل اسائلم یا پھر سیاسی پناہ لیتے ہیں یا پھر کسی بھی قسم کی اسپیشل پروٹیکشن کی سجورنو لیتے ہیں تو آپ اس بنیاد پر یہ اسٹیٹس لیتے ہیں کہ آپ کو آپ کے ملک میں خطرہ لاحق ہے جس کی وجہ سے آپ اپنے ملک میں نہیں جا سکتے جس کے بعد آپ کو اٹلی میں حکومت کی جانب سے یہ اسٹیٹس فراہم کیا جاتا ہے اور جس کے بعد ازیل یا اسپیشل پروٹیکشن ملنے کے بعد 99 فیصد لوگ اپنے ملک میں چلے جاتے ہیں لیکن اب حکومت کی جانب سے ایسے تمام لوگوں کے لیے بہت زیادہ سختی کے ساتھ یہ اہم فیصلہ کیا ہے کہ اُن کو اٹلی سے ڈی پورٹ کیا جائے گا۔ 


واضع رہے اطالوی حکومت کا کہنا ہے کہ جو لوگ ایسا کر چکے ہیں یعنی اپنے ملک میں جا چکے ہیں یا پھر جو ابھی جائیں گے اسائلم یا اسپیشل پروٹیکشن پر تو اُن کو ڈی پورٹ کر دیا جائے گا، خیال رہے اس میں نہ تو کوئی عدالت آپ کی مدد کرے گی اور نہ ہی کوئی اپوزیشن سیاسی پارٹی کی جانب سے کوئی قدم اُٹھایا جائے گا چونکہ آپ نے سیاسی پناہ یا اسپیشل پروٹیکشن کی ہوئی تھی جس کا صاف مطلب ہے کہ آپ کو اپنے ملک میں خطرہ ہے اس لیے اس میں کوئی ایکشن نہیں لیا جائے گا لہذا اگر آپ کے پاس سیاسی پناہ یا اسپیشل پروٹیکشن اسٹیٹس ہے تو اپنے ملک میں جانے سے گریز کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے