اٹلی حکومت غیر ملکیوں کیلئے بڑا فیصلہ | Italian Govt stato Di emergenza for immigrants

اٹلی حکومت غیر ملکیوں کیلئے بڑا فیصلہ | Italian Govt stato Di emergenza for immigrants
اٹلی: تارکین وطن کی حالیہ بڑھتی ہوئی آمد کے پیش نظر ملک بھر میں 6 ماہ کے لئے ایمرجنسی نافذ

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں تارکین وطن کی حالیہ بڑھتی ہوئی آمد کے پیش نظر میلونی حکومت نے ملک میں 6 ماہ کے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔


 گزشتہ روز جارجیامیلونی نے کابینہ کے اجلاس کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا کہ پناہ گزین کیمپس میں پناہ گزینوں کی تعداد کے مطابق ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے ۔ اس حوالے سے حکومت نے 5 ملین یورو کی رقم بھی مختص کر دی ہے ۔ جبکہ ایمرجنسی کی شرائط پر پورا نہ اترنے والے پناہ گزینوں کو ان کے ملکوں کو واپس بھیج دیا جائے گا۔


 واضح رہے کہ اٹالین وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق یکم جنوری سے 11 اپریل کے درمیان بحیرہ روم کے راستے اٹلی پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد 31292 ہے ۔جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 7928 تارکین وطن اٹلی میں داخل ہوئے تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے