اٹلی میں اسائلم سیکرز سیاسی پناہ والوں کے لیے نئی اپڈیٹز اٹلی میں اسائلم والوں کو فنگرز کی تاریخ سے متعلق۔
تفصیلات کے مطابق سال 2023 کے آغاز سے ہی اٹلی میں تارکین وطن کی بڑی تعداد آ پہنچی ہے جس کی وجہ سے اب اٹلی میں اسائلم یا سیاسی پناہ اپلائی کرنے والوں کو دشواری کا سامنا ہے اس وقت جو بھی افراد جو کہ غیر قانونی طریقہ سے اٹلی میں آئے ہیں یا پھر لیگل طریقہ سے بھی اٹلی میں انٹر ہوئے ہیں لیکن وہ اٹلی میں سیاسی پناہ یا اسائلم کرنے کے لیے درخواست دے رہے ہیں پہلے نمبر پر اُن کو اسائلم اپلائی کرنے کے لیے کستورے میں اپوئنٹمنٹ نہیں مل رہی جبکہ جن امیگرنٹس کو فنگرز کی تاریخ مل رہی ہے اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے اُن کو کستورے والے فنگرز کے لیے ایک سال بعد کی تاریخ دے رہے ہیں جبکہ بعض کستورے والے 8 سے 9 ماہ کی تاریخ دے رہے ہیں۔
جبکہ جو افراد اٹلی سے آگے کسی اور یورپی ملک میں جانے کا سوچ رہے ہیں تو اس وقت ایسا قدم اُٹھانا اُن کے لیے مزید مشکلات پیدا کر سکتا ہے کیونکہ آپ کو کسی دوسرے یورپی ملک سے فوراً واپس اٹلی میں ہی بھیج دیا جائے گا چائے آپ کے اٹلی فنگرز ہوئے ہیں یا پھر نہیں لیکن اطالوی حکومت کے پاس آپ کا ڈیٹا موجود ہے اس لیے احتیاط کریں۔

0 تبصرے