یورپی ملک فرانس سے پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر پاکستانیوں کے لیے بہترین موقع۔
تفصیلات کے مطابق ویسے تو فرانس میں بھی بہت سے پاکستانی مقیم ہیں جن میں بیشتر کے پاس تو فرانس کے قانونی ڈاکومنٹس موجود ہیں اور وہ اپنی فیملز کو فرانس میں بھی بُلوانا چاہتے ہیں لیکن اس کے لیے انہیں ویزہ کی ضرورت کی ہوتی ہے جس میں جو فرانس میں لیگل ہوتا ہے وہ اپنی فیملی کے لیے پاکستان میں ڈاکومنٹس بھیجتا ہے جبکہ پاکستان میں بھی فرانس کا ویزہ حاصل کرنے کے لیے وہ تمام ڈاکومنٹس کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ باقی اور یورپی شینجین ممالک کے لیے چائیے ہوتے ہیں اور پھر آپ کو پاکستان میں موجود ایمبیسی میں انٹرویو دینا ہوتا ہے اور ویزہ ملتا ہے۔
لیکن ابھی جو بڑی خوشخبری کی نیوز پاکستانیوں کے لیے آ رہی ہے اُس کے مطابق فرانس ایمبیسی کی جانب سے ایمبیسی میں انٹرویو والی شرط کو ختم کر دیا گیا ہے یعنی کہ آپ نے فرانس ایمبیسی میں اپنے تمام ڈاکومنٹس کو خود ہی جمع کروانا ہے اور ویزہ فیس بھی آپ نے خود ہی ادا کرنی ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی بائیو میٹرک بھی ہو گی ایک تو پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری یہ ہے جبکہ جو دوسری گُڈ نیوز ہے اُس کے مطابق ویزہ پروسس میں پہلے جو زیادہ وقت لگتا تھا اب اُس کو بھی کم کر دیا ہے یعنی کہ ایمبسی 12 سے 20 دن کے اندر اندر آپ کو ہاں یا نہ کا جواب دے دے گی جبکہ اس وقت فرانس کے ویزہ کی ریشو بھی پہلے کی نسبت اچھی چل رہی ہے۔
اس لیے ایسے افراد جو کہ فرانس میں لیگل ہیں اور اپنی فیملی ویزہ کے لیے اپلائی کرنا چاہتے ہیں ایک تو اُن کے لیے بھی یہ بہترین موقع ہے فیملی ویزہ اپلائی کرنے کا جبکہ جو افراد فرانس کا وزٹ ویزہ لینے کے خواہش مند ہیں وہ بھی اس موق سے بھرپور فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔
0 تبصرے