جرمن پارلیمنٹ میں جرمنی میں رہنے والے غیر ملکی افراد کے لیے نیا قانون پیش کر دیا گیا جس سے جرمنی میں مقیم لاکھوں غیر ملکیوں کو بڑا فائدہ ہو گا اور لیگل اسٹیٹس ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق جرمن پارلیمنٹ میں جرمنی میں لاکھوں الیگل امیگرنٹس کے لیے نیا قانون پیش کر دیا گیا جس سے الیگل امیگرنٹس کو جرمنی کا لیگل اسٹیٹس ملے گا، جیسا کہ اس وقت پوری دنیا سمیت جرمنی میں بھی افرادی قوت کی قلت ہے اور جرمنی بھی اس مسلے سے دو چار ہے جبکہ جرمن حکومت دیگر اشئیائی ممالک کے لیے اپنے مختلف ورک پرمٹ اسکیم کو بھی متعارف کروا رہی ہے اور کروا چکی ہے لیکن اس سے بھی جرمنی کو کوئی بڑا فائدہ نہیں ملا کیونکہ جو افراد جرمنی میں ورک پرمٹ کی بنیاد پر آتے ہیں ایک تو وہ جرمن کلچر سے ہم آہنگ نہیں ہوتے اور نہ ہی انہیں جرمن زبان میں کوئی مہارت ہوتی ہے جس کی وجہ سے جرمنی حکومت کو اُن سے کوئی زیادہ فائدہ نہیں ہو رہا اور اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے جرمن حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں جرمنی میں مقیم الیگل امیگرنٹس کو لیگل کرنے کا نیا قانون پیش کیا گیا ہے۔
جرمن حکومت کی جانب سے کہنا ہے کہ جو غیر ملکی پہلے سے جرمنی میں مقیم ہیں جن کو جرمنی رہتے ہوئے 10 سے 15 سال ہو چکے ہیں ایک تو وہ جرمن بیسک زبان بھی جانتے ہیں اور جرمن کلچر سے بھی واقف ہیں اس لیے ایسے تمام الیگل امیگرنٹس کو جرمنی میں لیگل اسٹیٹس فراہم کرنا اور جرمنی سے افرادی قوت کی قلت کو ختم کرنا بہت ہی زیادہ مثبت قدم ہو گا اور ساتھ ہی جرمنی میں مقیم غیر ملکیوں بغیر دستاویزات والوں کے لیے جرمنی میں لیگل اسٹیٹس حاصل کرنے کا گولڈن موقع بھی ہے اگر جرمن پارلیمنٹ سے اس نئے قانون کو پاس کر دیا جاتا ہے۔
0 تبصرے