اٹلی میں موجود پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کیلئے اٹالین نیشنیلٹی سے متعلق بڑی خوشخبری نئی میلونی حکومت کی جانب سے بڑی سہولت مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی حکومت کی طرف سے اٹلی میں موجود غیر ملکیوں کو اٹالین چیتادینسا یا اٹالین سیٹزن شپ لینے سے متعلق نیا قانون پاس کر دیا گیا ہے جو کہ اٹلی میں چیتادینسا اپلائی کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری کی نیوز ہے، جیسا کہ اٹلی میں رہتے ہوئے آپ کو بھی معلوم ہی ہو گا کہ جن لوگوں نے ابھی اٹالین چیتادینسا کے لیے اپلائی کیا ہوا ہے اُن کو 36 ماہ میں کلئیر کیا جاتا ہے لیکن اب جو لوگ نیشنیلٹی کے لیے اپلائی کریں گے اُن کے لیے اس ٹائم کو کم کر کے 2 سال کر دیا گیا ہے جو کہ خوشخبری کی نیوز ہے۔
مطلب کے نئی قانون کے تحت اب جو لوگ چیتادینسا کے لیے اپلائی کریں اُن کو پرفیتورا کی جانب سے ہر حل میں دو سال کے عرصے میں کلئیر کرنا ہو گا اس میں پھر جو بھی پروسس ہوتا ہے چائے کنڑول اُن کو دو سال میں ہی مکمل کرنا ہو گا لیکن اس میں دو ضروری شرائط رکھی گئی ہیں یعنی کہ آپ کے پاس کام ہو آپ کے کام کا کنٹریکٹ چل رہا ہونا چائیے جبکہ آپ کا جو ریزڈینسا ہے وہ بھی چل رہا ہونا چائیے۔

0 تبصرے