Italy PROTEZIONE SPECIALE Soggiorno 2023 | Soggiorno Update 2023

Italy PROTEZIONE SPECIALE Soggiorno 2023 | Soggiorno Update 2023
اٹلی میں موجود غیر ملکیوں کے لیے پرمیسو دی سجورنو Protezione Speciale سے متعلق اہم اور ضروری معلومات حکومت کا بڑا فیصلہ کب ممکن۔ 


 تفصیلات کے مطابق جیسا کہ ابھی تک آپ سب کو بھی معلوم ہی ہو گا اور ہم نے بھی آپ کے ساتھ اپنے گذشتہ آرٹیکل میں نیوز اپڈیٹ کو شئیر کیا تھا کہ میلونی حکومت کی طرف سے اٹلی میں غیر ملکیوں کو ملنے والی سجورنو Protezione Speciale کو حکومت کی طرف سے بند کر دیا ہے مطلب کے اب مزید افراد یہ اسپیشل پروٹیکشن کی سجورنو نہیں لے سکیں گے جس کے بعد بہت سے سوالات بھی موصول ہوئے ہیں جن کا جواب بھی آپ کو اپنے آج کے اسی آرٹیکل میں ہی دیں گے۔ 


 لیکن سب سے آپ کے لیے یہ جانا ضروری ہے کہ اب میلونی حکومت Protezione Speciale سجورنو سے متعلق اپنا حتمی فیصلہ کب کرنے والی ہے تو دوستوں بتایا جا رہا ہے کہ کل بروز منگل تمام اٹالین منسٹرز کی وزیراعظم جارجیا میلونی کی قیادت میں ایک بار پھر سے میٹنگ ہونے جا رہی ہے جس میں حتمی فیصلے لیے جائیں گے امیگریشن سے متعلق اور Protezione Speciale سجورنو سے متعلق بھی کوئی بڑا اور اہم قانون یا فیصلہ آ سکتا ہے۔


 خیال رہے سب سے پہلے وہ لوگ جنوں نے Protezione Speciale سجورنو لے لی ہوئی ہے تو ہو سکتا ہے آپ کی یہ سجورنو کینسل نہ کی جائے لیکن یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اب اس سجورنو کو ری نیو نہ کیا جائے اور اس کے ختم ہونے کی معیاد سے پہلے پہلے آپ کو اس سجورنو کو نارمل کام والی سجورنو پر تبدیل کرنا لازمی قرار دے دیا جائے واضع رہے کہ کل کی جو وزرا کے درمیان میٹنگ ہونی ہے اُس میں یہ فیصلہ آ سکتا ہے، جبکہ وہ لوگ جن کو ابھی تک Protezione Speciale سجورنو ملی نہیں لیکن اُنھوں نے دوماندہ کیا ہوا ہے جس میں بعض لوگوں کو ابھی فنگرز کی تاریخ ملی ہوئی ہے کستورے کی طرف سے جبکہ بعض کے فنگرز ہو چکے ہیں تو اُن کو بھی کستورے کی جانب سے یہ Protezione Speciale سجورنو ملے گی اس لیے پریشان نہ ہوں، لیکن جو لوگ ابھی Protezione Speciale سجورنو لینا چاہتے ہیں تو یہ اُن کے لیے بُری نیوز ہے کیونکہ اب آپ اپلائی نہیں کر سکتے اس سجورنو کے لیے کیونکہ حکومت کی طرف سے اس کو بند کر دیا گیا ہے لیکن اُمید کی جا رہی ہے کہ اس کے متبادل کوئی نہ کوئی اور سجورنو کو یا پھر سسٹم کو متعارف کروایا جائے گا جیسا کہ 9 مارچ 2023 کو جارجیا میلونی نے اپنے بیان میں بھی کہا تھا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے