How to change PROTEZIONE SPECIALE Soggiorno into lavoro subordinato 2023

How to change PROTEZIONE SPECIALE Soggiorno into lavoro subordinato 2023
اٹلی میں مقیم پاکستانیوں سمیت پرمیسو دی سجورنو Protezione Speciale کو lavoro subordinato میں تبدیل کرنے کا مکمل طریقہ۔ 


 تفصیلات کے مطابق جیسا کہ آپ کو معلوم ہے نئی اطالوی میلونی حکومت کی جانب سے protezione speciale سجورنو کو بند کر دیا گیا جبکہ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ جن افراد کے پاس پہلے سے یہ سجورنو موجود ہیں یا پھر جن کو ابھی یہ سجورنو ملیں گی جن کے دوماندے ہو چکے ہیں تو اس کو ری نیو نہیں کیا جائے گا اس لیے تمام افراد کے لیے یہ بہتر آپشن ہے کہ وہ پر میسو دی سجورنو protezione speciale کی معیاد ختم ہونے سے پہلے ہی اس کو نارمل کام والی یعنی کہ lavoro subordinato میں تبدیل کروا لیں چونکہ یہ سجورنو کی معیاد 2 سال کے لیے ہوتی ہے اور دو سال ختم ہونے تک آپ اس کو نارمل کام والی سجورنو میں تبدیل نہیں کر سکتے اس لیے آپ کے لیے ضروری ہے ایک سال ختم ہونے سے پہلے آپ لیگل کام کریں اور اپنا Cud حاصل کریں جو پورے 12 ماہ کا ہو واضع رہے اگر آپ کے پاس Cud نہیں ہو گا تو آپ اس سجورنو کو کام والی سجورنو پر تبدیل نہیں کر سکتے۔ 


 باقی Protezione speciale سجورنو افراد کے لیے جو Cud کی Requirement ہے وہ 5800 یورو کی ہے لیکن اگر اس سے زیادہ ہو تو وہ زیادہ بہتر ہے اس کے علاوہ آپکو Poste Italia سے Kit لینی ہو گی جو کہ فری میں مل جاتی ہے اُس کو پُر کرنے کے بعد آپکو اپنے کام کا کنٹریکٹ اور اپنے ریزڈینسا کو Attached کرنا ہو گا اس کے علاوہ آخری تین بوستا پگا اور پھر کچھ فیس ہوتی ہے جو کہ 120 یورو ہے مطلب کہ اتنا آپ کا خرچے آ جائے گا protezione speciale کو کام والی سجورنو پر تبدیل کروانے میں خیال رہے کہ اگر آپ کے یہ ڈاکومنٹس مکمل نہیں تو آپ protezione speciale کو lavoro subordinato میں تبدیل نہیں کر سکتے باقی اس کے علاوہ جب آپ نے کام والی سجورنو کے لیے اپلائی کرنا ہے آپ کے پاس اپنے ملک کا Original Passport ہونا لازمی ہے اس طریقہ کار سے آپ اپنی protezione speciale سجورنو کو نارمل کام والی سجورنو پر تبدیل کر سکتے ہیں باقی انفارمیشن اچھی لگی ہو تو اور لوگوں کے ساتھ بھی ضرور شئیر کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے