Italy PROTEZIONE SPECIALE Soggiorno no more | Italian PM Meloni Statement 2023

Italy PROTEZIONE SPECIALE Soggiorno no more | Italian PM Meloni Statement 2023
اٹلی کی ویزاعظم جارجیا میلونی کا پاکستانیوں سمیت تمام غیر ملکی جو کہ اٹلی میں موجود ہیں اُن کے لیے بڑا بیان بڑا اعلان غیر ملکیوں کے لیے بڑی سہولت کو ختم کر دیا گیا۔


 تفصیلات کے مطابق 9 مارچ 2023 کو اٹالین ویزاعظم جارجیا میلونی ایک پریس کانفرنس میں اپنی تقریر کر رہی تھیں جس میں جارجیا میلونی کی جانب سے اٹلی میں غیر ملکی افراد کو ملنے والی پرمیسو دی سجورنو PROTEZIONE SPECIALE جو کہ اسپیشل پروٹیکشن کی سجورنو ہے اُس کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے یعنی کہ اب اٹلی میں پاکستانیوں سمیت لاکھوں غیر ملکیوں کے لیے اسپیشل پروٹیکشن کی جو سجورنو ہے وہ نہیں ملے گی۔


 پریس کانفرنس میں مزید جارجیا میلونی کی جانب سے یہ کہا گیا ہے کہ اٹلی واحد یورپی ملک ہے جو امیگرنٹس کو یہ اسپیشل پروٹیکشن کی سجورنو دیتا ہے جبکہ اس طرح کی سجورنو اور یورپی ممالک میں امیگرنٹس کو نہیں دی جاتی جس پر یورپی یونین کی طرف سے بھی اعتراض کیا جا رہا ہے جس کے باعث اطالوی حکومت کی طرف سے اس سجورنو کو ختم کیا جا رہا ہے جبکہ اس کے متبادل انسانی حقوق کے تحت نئے طریقہ سے پروٹیکشن دی جائے گی مزید تفصیل کے لیے آپ خود بھی اس ویڈیو کلپ پر کلک کر کے جان سکتے ہیں جو کہ جارجیا میلونی کی طرف سے کہا گیا ہے ویڈیو کلپ درج ذیل ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے