اٹلی حکومت کی جانب سے نیا دیکریتو منظور جو امیگرنٹس یعنی کہ غیر ملکیوں کے لیے ہے جبکہ اطالوی وزارت داخلہ کی جانب سے پرمیسو دی سجورنو کے قانون میں تبدیلی جو کہ خوشخبری کی نیوز ہے۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی Consiglio dei Ministri میں اٹالین ویزاعظم جارجیا میلونی کی قیادت میں تمام منسٹرز کے درمیان گذشتہ روز میٹنگ کی گئی ہے جو کہ خاص طور پر اٹلی کروتونا میں جو بڑا حادثہ امیگرنٹس کے ساتھ پیش آیا ہے اُس سے متعلق یہ اہم میٹنگ کی گئی ہے اور ایک نئے دیکریتو کو Approve کیا گیا ہے جس کو Decreto migranti کا نام دیا گیا ہے جس میں امیگرنٹس کے لیے کچھ اہم اور خاص فیصلے کیے گئے ہیں واضع رہے جو الیگل امیگرنٹس اٹلی میں آتے ہیں اُن کے لیے تو کچھ سخت قوانین نہیں رکھے گئے البتہ جو انسانی سمگلرز ہیں اُن کے لیے بہت ہی سخت قانون رکھے گئے ہیں اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ غیر ملکیوں سے ایسے افراد جو ضرورت سے زیادہ کام لیتے ہیں اُن کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا سخت قانون نافذ کیے جائیں گے جبکہ اس اہم میٹنگ یہ بھی کہا گیا ہے جو حادثہ کچھ دن قبل پیش آیا ہے اُس میں اطالوی وزارت داخلہ Matteo Piantedosi کا کوئی قصور نہیں ہے۔
باقی اس کے علاوہ اطالوی وزارت داخلہ Matteo Piantedosi کی جانب سے ایک اور خاص بیان بھی دیا گیا ہے جو کہ پرمیسو دی سجورنو کے نئے قانون سے متعلق خوشخبری کی نیوز ہے غیر ملکیوں کے لیے مطلب جب کوئی شخص اب اٹلی میں لیگل طریقے سے آئے گا تو اُس کو پرمیسو دی سجورنو دو سال کی دی جائے گی اور جب دو سال کا ٹائم پورا ہو جائے گا اور آپ ری نیو کروائیں گے تو آپ کو دوسری پرمیسو دی سجورنو تین سال کی دی جائے گی جس کے بعد آپ کے پانچ سال پورے ہو جائیں گے اور اُس کے بعد آپ lungo periodo جو کہ پکی سجورنو ہوتی ہے اُس کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں تو یہ اطالوی حکومت کی طرف سے کچھ نئے اور اہم فیصلے اس نئے دیکریتو کے تحت لیے گئے ہیں جن کو باقاعدہ طور پر اب منظور کر دیا گیا۔
0 تبصرے