اٹلی حکومت کی طرف سے نیا دیکریتو کا اعلان جس میں اطالوی عوام کو نئی سہولیات میسر ہو گی اٹلی کے Economy منسڑ کا اطالوی عوام کیلئے خاص پیغام جاری۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی کی نئی میلونی حکومت کی طرف سے ایک اور نیا دیکریتو آنے جا رہا ہے جس میں اطالوی عوام کو بہت سی سہولتیں دی جائیں گی جیسا کہ اب 31 مارچ 2023 آنے والی ہے اور اٹلی میں جو بونسز یا مراعات فیکٹریوں سمیت فیملز کو دئیے جا رہے تھے وہ ختم ہو جائیں گے لیکن ایسے موقع پر اطالوی Economy منسٹر کی طرف سے اطالوی عوام کو خوشخبری سُنا دی ہے۔
نئے اطالوی Economy منسٹر کی طرف سے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ نیا دیکریتو جو کہ 28 مارچ 2023 کو آئے گا اُس میں کافی سہولتیں اطالوی عوام کیلئے رکھی گئی ہیں خاص طور پر جن فیملز کے ریدیتو 15 ہزار یورو سے کم ہیں اُن کو Bonus Sociale کی مد میں جو امداد ملتی ہے اُس کو اپریل، مئی اور جون تک جاری رکھا جائے گا واضع رہے اس سے اٹلی میں تقریباً 45 لاکھ افراد کو فائدہ ہو گا جبکہ نئے آنے والے دیکریتو میں کچھ اور سہولتیں بھی اٹلی میں رہنے والوں کو دی جائیں گی جو ایک لہذ سے اطالوی عوام کیلئے خوشخبری کی نیوز ہے۔

0 تبصرے