Italy - EU Immigrants Good News New Law 9 March 2023

Italy - EU Immigrants Good News New Law 9 March 2023
اٹلی یورپ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری بڑی سہولت ملنے جا رہی جس سے اب لاکھوں پاکستانیوں کو بڑا فائدہ ہو گا پاکستانی ڈاکومنٹس کی لیگلائزیشن کی جھنجھٹ ختم۔ 


 تفصیلات کے مطابق اٹلی سمیت یورپی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو یہ باخوبی معلوم ہے پاکستان سے جاری کردہ ڈاکومنٹس کو استعمال کرنے سے قبل فارن آفس سے پہلے تصدیق کروایا جاتا ہے اور پھر متعلقہ ملک کے سفارتخانہ سے لیگلائزیشن کروانا ہوتی ہے لیکن اب پاکستانیوں کو بھی اس حوالے سے بڑی سہولت ملنے جا رہی ہے جس کا اطلاق 9 مارچ 2023 سے ہو جائے گا۔ 


 مطلب اب آپ کو اپنے ڈاکومنٹس جن میں برتھ سرٹیفیکٹ، نکاح نامہ، FRC وغیرہ یا پھر اور جو بھی ڈاکومنٹس ہوتے ہیں اٹلی سمیت یورپی ممالک میں امیگریشن اپلائی کرنے کے لیے یا پھر نیشنیلٹی اپلائی کرنے کے لیے اُن کو اب پاکستان میں موجود سفارتخانوں سے لیگلائزیشن کروانے کی ضرورت نہیں ہو گی کیونکہ پاکستان حکومت کی جانب سے اپوسٹل معاہدے پر دستخط کر دئیے گئے ہیں اور یہ قانون اب 9 مارچ 2023 سے باقاعدہ لاگو ہو جائے گا اور دستاویزات پر پاکستان کا فارن آفس یا اس کے مجاز نوٹری پبلک اپوسٹل سیل لگا دیا کریں گے تو یہ ڈاکومنٹس تقریباً 120 ممالک میں قابِل قبول ہوں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے