اٹلی، اسپین، جرمنی اور فرانس سمیت یورپی یونین کا نیا ڈیجیٹل لائسنس جو کہ یورپ کے تمام ممالک کے لیے قابل قبول ہو گا نئی تجویز یورپی پارلیمنٹ میں پیش کر دی گئی لاکھوں غیر ملکیوں کو بھی فائدہ ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق یورپی پارلیمنٹ میں چند دن قبل ایک نئی تجویز پیش کی گئی ہے جو کہ Driving License سے متعلق ہے یعنی کہ اب اٹلی، اسپین، جرمنی اور فرانس سمیت تمام یورپی ممالک کے لیے ایک نئے ڈیجیٹل لائسنس کو متعارف کروایا جا رہا ہے جو کہ نہ تو کارڈ کی صورت میں ہو گا اور نہ ہی کاغذ والا بلکہ یہ نیا Driving License آپ کے فون میں ہو گا اور تمام یورپی ممالک میں قابل قبول ہو گا آپ باآسانی اس ڈیجیٹل لائسنس پر یورپ کے کسی بھی ملک میں گاڑی چلا سکیں گے جبکہ اس کا سب سے بڑا فائدہ اُن لوگوں کو ہو گا جس میں غیر ملکی بھی شامل ہیں جن کے پاس اس وقت یورپ کے کسی بھی ملک کا لائسنس ہے تو جیسے ہی یہ ڈیجیٹل لائسنس کا قانون یورپی پارلیمنٹ سے منظور ہو گا تو اُن سب لوگوں کے Driving License نئے ڈیجیٹل لائسنس میں تبدیل ہو جائیں گے۔
0 تبصرے