اٹلی یورپ میں رہنے والے غیر ملکیوں کے لیے یورپی یونین کا نیا مسودہ تیار کر لیا گیا اب غیر ملکیوں کو اٹلی سمیت پورے یورپ میں بڑی سہولت ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق جیسا کہ اٹلی میں یا پھر یورپی رکُن ممالک میں آنے والے غیر ملکیوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کا جو حصول ہے اُس کو خاصا مشکل سمجھا جاتا ہے کیونکہ اٹلی سمیت پورے یورپ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ بہت سخت ہوتے ہیں اور جس میں سب سے اہم مسلہ زبان پر پوری طرح عبور نہ ہونا ہے لیکن اب یورپی یونین کے نئے مسودہ اور تجاویز کے تیار ہونے کے بعد اس مسلے کا حل نکال لیا گیا ہے اور پاکستانیوں سمیت دیگر اور ممالک کے افراد کے لیے اب ڈرائیونگ لائسنس کا حصول آسان ہو جائے گا۔
یورپی کمیشن کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس کے نظام کو جدید بنانے کے لیے اس میں جو اہم سہولت رکھی گئی ہے اُس کے مطابق ایسے ممالک جہاں روڈ سیفٹی کے معیارات یورپی ممالک کے برابر ہیں یعنی کہ ملتے جلتے ہیں تو ایسے ممالک کی فہرست بنائی جائے گی جس کے بعد ایسے تمام ممالک کے افراد کے لیے یورپی یونین کے کسی بھی ملک میں اپنا ڈرائیونگ لائسنس تبدیل کروانے کی سہولت دی جائے گی واضع رہے کہ اس وقت یورپی یونین کے ممالک میں لائسنس کو تبدیل کروانے کے لیے ٹیسٹ دینا ہوتا ہے لیکن یورپی کمشن کا کہنا ہے اس مسودے اور تجاویز کی منظوری کے بعد بہت وقت بچ جائے گا جبکہ اگر کسی غیر ملکی کو زبان کا مسلہ ہے تو یورپی کمشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اُن غیر ملکیوں کو یہ سہولت میسر ہو گی جہاں اُن کو زبان آتی ہوگی وہ اُس ملک میں جا کر لائسنس کے لیے ٹیسٹ دے سکیں گے مثال کے طور پر اگر آپ اٹلی، جرمنی وغیرہ میں ہیں اور آپکو اٹالین یا جرمن زبان نہیں آتی اور انگلش زبان پر عبور حاصل ہے تو آپ آئرلینڈ میں جا کر بھی ڈرائیونگ لائسنس کر سکیں گے۔
واضع رہے کہ یورپی کمشن کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ بہت جلد ہم ڈیجیٹل لائسنس کو بھی متعارف کروائیں گے جو کے پورے یورپی یونین میں قابل قبول ہو گا خیال رہے کہ اس نئے یورپی کمشن کے مسودے کو یورپی پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا ہے اور منظوری کے بعد اس پر باقاعدہ طور پر عمل درآمد شروع کر دی جائے گی۔

0 تبصرے