New Italy SPID End in April 2023 | SPID ID Law

New Italy SPID End in April 2023 | SPID ID Law
اٹلی میلونی حکومت کا بڑا فیصلہ جس کا اطلاق اطالوی عوام سمیت غیر ملکیوں پر بھی ہو گا اپریل 2023 سے۔ 


تفصیلات کے مطابق اٹلی کی نئی میلونی حکومت کی جانب سے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے جس کو لاگو اس رواں سال کے اپریل کے مہینے سے کیا جائے گا جیسا کہ اٹلی میں رہتے ہوئے آپ بھی جانتے ہیں کہ SPID ID جو ہے وہ اٹلی میں بہت ہی اہمیت کی حامل ہے جس کے ذریعے بہت سی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے با آسانی Access کیا جا سکتا ہے اور دیگر APPS پر بھی SPID ID کے ذریعے آسانی سے Login کیا جا سکتا ہے لیکن اب میلونی حکومت کی جانب سے SPID ID کو اپریل کے آخر تک ختم کر دیا جائے گا۔ 


 اس کے پیچھے جو وجہ بیان کی گئی ہے اُس کے مطابق اٹلی کی جو مختلف States ہیں اُن کو لاکھوں یورو کا خرچ کرنا پڑتا ہے جس کمپنی کے ساتھ SPID ID کا کنٹریکٹ ہے جس کی وجہ سے اطالوی States کی جانب سے سنٹر سرکار سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایک ہی Digital ID کو رکھا جائے اور واضع رہے کہ SPID ID کمپنی کے ساتھ جو کنٹریکٹ ہے وہ 23 اپریل 2023 تک ہے جس کے بعد اب SPID ID کو بند کر دیا جائے گا اور تمام اطالوی سرکاری ویب سائٹ اور دیگر پلیٹ فارم پر نئی جو CARTA DI IDENTITÀ الیکڑونک ہے اُس کے ذریعے Access کیا کا سکے گا خیال رہے اٹلی میں جو غیر ملکی افراد ہیں اُن کیلئے بھی تمام آن لائن پلیٹ فارم پر اپنی نئی CARTA DI IDENTITÀ الیکٹرونک کو ہی استعمال کرنا ہو گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے