اٹلی حکومت کی جانب سے ریدیتو دی چیتادینسا لینے والوں کیلئے گُڈ نیوز کن کو 2023 میں بھی RDC کی امداد ملتی رہے گی اور حکومت RDCکے متبادل کون سا نیا منصوبہ نئی امداد لے کر آ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی کی نئی حکومت کی جانب سے RDC کی امداد کو لے کر کچھ نئی انفارمیشن جاری کی گئی ہے اور جیسا کہ آپ کو بھی معلوم ہے حکومت کی جانب سے اس امداد کو چند ماہ میں بند کر دیا جائے گا لیکن اب حکومت کی جانب سے ایک مثبت اور گُڈ نیوز جو آئی ہے RDC کو لے کر اُس کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ وہ افراد یا پھر فیملز جو واقع میں ہی اس RDC کی امداد کے لیے Deserve کرتے ہیں اُن کو اس سال 2023 کے آخر تک یہ امداد ملتی رہے گی مطلب کے وہ افراد جو کہ کام نہیں کر سکتے اور کام کرنے کے حالات میں بلکل بھی نہیں ہیں تو حکومت کی جانب سے اُن کی یہ امداد بند نہیں کی جائے گی اور اگلے سال 2024 میں جو حکومت کی طرف سے نیا امدادی پروگرام شروع کیا جائے گا اُس میں بھی ان لوگوں کو پیسے ملتے رہیں گے خیال رہے نئے امدادی پروگرام سے متعلق واضع طور پر تو بیان نہیں کیا گیا لیکن REDDITO DI BASE UNIVERSALE سے متعلق پہلے بھی کافی بار بات کی گئی ہے اور نئے پروگرام سے متعلق اس بار بھی اسی سے متعلق کہا جا رہا ہے۔
باقی اس کے علاوہ ایسے افراد اٹلی میں جو کے کام کرنے کے قابل ہیں لیکن اس کے باوجود بھی وہ RDC کی امداد لے رہے ہیں تو اُن کے لیے حکومت کی جانب سے کافی سختی کی جا رہی ہے اور جو ابھی تک حکومت کی طرف سے کام کرنے کے قابل افراد سے متعلق بتایا جا رہا ہے اُن کی تعداد 8 لاکھ کے قریب ہے اور ان 8 لاکھ افراد میں سے 2 لاکھ افراد کے ساتھ اٹلی کے بے روزگاری دفاتر کی جانب سے کنٹریکٹ بھی کر لیا گیا ہے۔
0 تبصرے