Italian Coast Migrants Found Drowned 2023 | Italy immigrants latest news 2023

Italian Coast Migrants Found Drowned  2023 | Italy immigrants latest news 2023
‎اہم اطلاع ‎اٹلی میں کشتی حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 62ہوگئی ہے ۔ خدشہ ظاہر کیا جار ہاہے کہ مرنے والوں کی تعداد 100سے زیادہ ہو جائے گی ۔ کیونکہ کشتی میں 250افراد سوار تھے اور ابھی تک صرف اسی لوگوں کو بچایا جا سکا ہے 



 ‎ اگر کوئی شخص اپنے کسی عزیز کی خبر لینا چاہے تو وہ اطالوی پولیس کی اس ای میل یا فون پر رابطہ کر سکتا ہے info.immigrazione.crotone@gmail.com e al numero di telefono 0039/962/6636509. ‎اس ای میل کے ساتھ متعلقہ شخص کی تصویر لگا کر یا اس کے پاسپورٹ کی فوٹ کاپی لگانا ہو گی اس کے علاوہ اس کا نام شناختی نشان ، آنکھوں کا رنگ ، اور بالوں کا کلر وغیرہ جیسی زیادہ سے زیادہ تفصیل بھیجی جا سکتی ہیں ‎اس حادثے میں بیس بچوں کے بھی مرنے کی اطلاع جن میں سے ایک بچہ تو صرف چند مہینوں کا تھا ۔ ایک بارہ سالہ افغانی بچے کو بچالیا گیاہے لیکن اس بے چارے کے چار بہن بھائی اور والدین بھی اس حادثے میں بحری قبر میں چلے گئے ہیں اور وہ بالکل اکیلا رہ گیا ۔ ‎علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی ٹریجڈی انہوں نے اس سے پہلے نہیں دیکھی ۔۔ کچھ دن پہلے ہی اطالوی حکومت نئی قانون سازی کر رہی ہے جس میں ایسی تنظیمات کو روکنے پر قانون سازی ہورہی ہے جو ان بدنصیب غیر ملکیوں کی مدد کرتی ہیں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے