اٹلی ڈرائیور ویزہ 2023 | Italy jobs driver visa 2023

اٹلی ڈرائیور ویزہ 2023 | Italy jobs driver visa 2023
اٹلی کا ڈرائیور ویزہ پر کیا پاکستانی بھی آ سکتے ہیں اٹلی کی نئی دیکریتو فلوسی امیگریشن کے تحت۔ 


 تفصیلات کے مطابق جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ اٹلی نے اپنی امیگریشن اوپن کر دی ہوئی ہے جس میں 27 مارچ 2023 سے درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ شروع ہو جائے گا اور اس بار کی دیکریتو فلوسی امیگریشن میں اطالوی حکومت کی طرف سے ڈرائیور کے شعبے میں بھی کوٹہ رکھا گیا ہے۔


 اور بہت سے پاکستانیوں کی جانب سے پوچھا جا رہا ہے کہ کیا ہم پاکستان سے اس ڈرائیور کے شعبے میں اپلائی کر سکتے ہیں تو دوستوں آپ اپلائی تو کر سکتے ہیں لیکن آپ کی اطلاع کیلئے اٹلی کے ساتھ پاکستان کے لائسنس کا معاہدہ بھی ہونا چائیے جو کہ اٹلی کا پاکستان کے ساتھ نہیں ہے اور پاکستان کا جو Driving لائسنس ہے وہ اٹلی میں ویلیڈ تسلیم نہیں کیا جاتا اسی طرح اگر آپ کے پاس عرب ممالک دبئی وغیرہ کا لائسنس ہے تو وہ بھی اٹلی میں ویلیڈ نہیں ہے البتہ اگر آپ کے پاس مراکش، تیونس یا پھر الجزائر کا لائسنس ہے تو وہ اٹلی میں ویلیڈ تسلیم کیا جاتا ہے جبکہ اگر آپ کے پاس یورپی یونین کے کسی ملک کا لائسنس ہے تو وہ بھی قابل قبول ہے۔ 


 اس لیے وہ میرے دوست بھائی جو کہ پاکستانی ہیں اور اٹلی کے ڈرائیور ویزہ کے لیے اپلائی کرنے کا سوچ رہے ہیں تو واضع رہے کہ اگر آپ کا ڈرائیور کا نولااُستا نکل بھی آتا ہے تو آپ کو اپنے ملک سے یہ ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔ 


 اگر آپ کے رشتے دار وغیرہ اٹلی میں ہیں تو اُن سے کہیں کہ وہ آپ کے لیے Construction کے کام میں یا پھر Restaurant کے شعبے میں آپ کا ویزہ نکلوا دیں جو کہ آسانی سے ویزہ ہو جائے گا باقی واضع رہے کہ 27 مارچ 2023 سے درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہو جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے