اٹلی میں مقیم اٹالین عوام سمیت غیر ملکیوں کے لیے اٹالین پاسپورٹ اور پرمیسو دی سجورنو سے متعلق اہم اپڈیٹ۔
تفصیلات کے مطابق اس وقت اٹلی میں اٹالین عوام سمیت لاکھوں غیر ملکیوں کو اٹالین پاسپورٹ اور پرمیسو دی سجورنو کو لے کر کافی زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اور ابھی جو نئی اس حوالے سے نیوز اپڈیٹ سامنے آئی ہے اُس کے مطابق اگر صرف اٹالین پاسپورٹ کی بات کریں تو جن لوگوں نے اپنے پاسپورٹ کو Renewal کے دیا ہوا ہے اُن کو 6 سے 8 ماہ کا انتظار کرنا پڑ رہا ہے اور جو افراد اپنے اٹالین پاسپورٹ کو Renewal کروانے کے لیے اپوئنٹمنٹ لینا چاہتے ہیں اُن کو بھی اپوئنٹمنٹ نہیں مل رہی، خیال رہے اگر اطالوی قانون کے مطابق دیکھا جائے تو اٹالین پاسپورٹ کو Renewal کے لیے صرف 15 دن کا وقت درکار ہے۔
اس کے علاوہ اگر بات کریں پرمیسو دی سجورنو کی تو ایسے غیر ملکی جنوں نے اپنی سجورنو کو Renewal کے لیے دیا ہوا ہے یا پھر دینی ہے Renewal کے لیے تو اُن کو بھی بہت زیادہ وقت لگ رہا ہے اور جو لوگوں کی جانب سے انفارمیشن ملی ہے اُس کے مطابق بعض لوگوں کو ایک سال کا بھی وقت ہو گیا ہے لیکن ابھی تک اُن کو پرمیسو دی سجورنو نہیں ملی۔
0 تبصرے