اٹلی بونس 350 یورو | New Italy Bonus 350€ by Govt Good News 2023

اٹلی بونس 350 یورو | New Italy Bonus 350€ by Govt Good News 2023
اٹلی میں مقیم اٹالین سمیت غیر ملکیوں کے لیے بڑی خوشخبری 2023 میں بھی حکومت کی جانب سے 350 یورو ملیں گے۔ 


تفصیلات کے مطابق اٹلی میں موجودہ اٹالین اکنامک کے منسڑ کی جانب سے ایک سروے کروایا گیا ہے جس میں اطالوی عوام سے بڑھتی مہنگائی سمیت بجلی،گیس کے بلز میں جو حیرت انگیز اضافہ ہوا ہے اُس کو مد نظر رکھتے ہوئے سروے کروایا گیا ہے جس میں اطالوی عوام کی رائے لی گئی ہے کہ حکومت کی طرف سے عوام کو اور کون سی سہولت دی جائے جس میں 47 فیصد اطالوی عوام کی طرف سے ایک بار پھر سے بونس 200 یورو پلس 150 یورو کے بونس کی سہولت دینے کا کہا گیا ہے کہ میلونی حکومت کو یہ بونس ایک بار پھر سے اپنی عوام کو دینا چائیے جس سے عوام کو کافی حد تک راحت ملے گی اگر دونوں بونسز کی رقم کو اکٹھا کیا جائے تو یہ رقم ٹوٹل 350 یورو بنتی ہے۔ 


 جبکہ اب بتایا جارہا ہے کہ اس سروے کے بعد اطالوی میلونی حکومت اس 200 پلس 150 یورو کے بونس کو ایک بار پھر سے سال 2023 میں بھی شروع کرنے جا رہی ہے جو کے اٹلی میں رہنے والوں کے لیے گُڈ نیوز ہے اور بہت سے غیر ملکی بھی اس بونس کے تحت فائدہ اُٹھا سکیں گے۔ 


 واضع رہے کہ یہ بونس جو کے 200 یورو اور 150 یورو کا ہے اس کو گذشتہ سال 2022 میں دراغی حکومت کی طرف سے دیا گیا تھا جس سے عام عوام کو کافی راحت ملی تھی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے