یورپی یونین کا نیا قانون یورپ کا ویزہ لینا ہوا اب آسان پاکستانیوں سمیت دیگر اشیائی ممالک کے لیے خوشخبری۔
تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کی طرف سے نیا قانون اس رواں سال 2023 میں شروع ہونے جا رہا ہے جس سے لاکھوں کی تعداد میں غیر ملکیوں کو فائدہ ہو گا چائے آپ پہلے سے یورپ میں ہیں یا پھر یورپی شینجین ممالک میں آنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
جی ہاں اب یورپ کا ویزہ لینا آسان ہو جائے گا اور جو لوگ یورپ میں پہلے سے مقیم ہیں اور اپنی فیملی کی Legalisation کروانا چاہتے ہیں یعنی کہ اپنی فیملی کا ویزہ لینا چاہتے ہیں تو وہ بھی با آسانی ویزہ حاصل کر سکیں گے، اصل میں یورپی یونین کی جانب سے ویزہ سینٹر سسٹم کو ختم کیا جا رہا ہے اور آپ اپنے گھر میں رہتے ہوئے اپنی ویزہ کی فائل کو جمع کروا سکیں گے اور اپنے ویزے کا سٹیٹس بھی جان سکیں گے اور آپ کی جیری فیڈیکس وغیرہ کے جو دفاتر ہیں اُن سے بھی جان چھوٹ جائے گی۔
یورپی یونین کی جانب سے اس قانون کو شروع کرنے کا مقصد ہی یہ ہے جو لوگوں کو ان اداروں کی جانب سے یورپی ممالک کے لیے مختلف پروسس کے لیے اپوئنٹمنٹ لینا پڑتی ہے وہ پروسس آسان ہو جائے اور جو ایجینٹ مافیا کی وجہ سے عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اُس سے نجات مل سکے۔
باقی اس نیوز کا جو آفیشل لنک ہے وہ بھی درج ذیل ہے جہاں آپ کو اس قانون یا پھر اس سسٹم سے متعلق اور بھی معلومات مل جائے گی۔
0 تبصرے