اٹلی میں مقیم ازیل اسائلم والوں کے لیے انتہائی اہم اور ضروری معلومات برائے کرم متوجہ ہوں ائیر پورٹ پر پروٹیکشن والی سجورنو سے متعلق مسائل۔
تو دوستوں جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ ہم آپ کے ساتھ باقاعدہ اس چیز کو شئیر کرتے آ رہے ہیں اگر آپ اٹلی میں ہیں اور آپ کے پاس پروٹیکشن والی سجورنو ہے مثلاً protezione sussidiaria یا پھر asilo politico تو آپ اس سجورنو پر بلکل ٹریول نہیں کر سکتے۔
اور جو لوگ آپ کو کہتے ہیں کہ میں تو اس ائیرپورٹ سے گیا تھا مجھے کوئی پرابلم نہیں ہوئی تو دوستوں یہاں پر آپ کو یہ بتاتا چلو کہ یہ یورپی ممالک ہیں اور یہ اتنے بیوقوف لوگ نہیں ہیں کہ آپ ان کو آسانی سے پاگل بنا لیں واضع رہے کہ شینجین ممالک کا جو ڈیٹا ہے وہ ایک ہی ہے آپ چاہے کسی بھی ملک کے کسی بھی ائیرپورٹ سے پاکستان، انڈیا یا جو بھی آپ کا ملک ہیں آپ جاتے ہیں تو آپ کی جو انٹری اور ایگزٹ ہے وہ ان کے ریکارڈ میں ہے اس لیے آپ اُن سے بچ نہیں سکتے۔
اور اب دوستوں جو اطلاع موصول ہوئی ہیں اُس کے مطابق جو لوگ کسی دوسرے یورپی ممالک سے پاکستان گئے تھے اور دوسرے شینجین ممالک کے ائیرپورٹ پر واپسی آئے ہیں تو اُن سے واپسی پر اُن کے پاسپورٹ کی کاپیوں کو رکھ لیے گئے ہے اور اب اُن لوگوں کی مکمل انکوائری اٹالین authority والے کریں گے کیونکہ شینجین ممالک والوں کی جانب سے نوٹیفیکیشن اٹالین امیگریشن کو دیا گیا ہے جس کے بعد اب ایسے لوگوں کو جو کہ پروٹیکشن والی سجورنو پر اپنے ملک میں گئے تھے اور جہاں اُن کر residenza بنا ہوا ہے وہاں اٹالین امیگریشن والے نوٹیفکیشن send کریں گے۔
دوستوں یہاں آپ کو مقصد ڈرانا نہیں ہے بلکہ آپ کو آگاہ کرنا ہے اگر آپ اس طرح کی غلطی کرتے ہیں تو آپ کو اُس وقت ایسا مسلہ پیش آئے گا جب اپنی protezione sussidiaria اور asilo politico سجورنو کو ری نیو کروائیں گے تو کستورے والے پھر آپ کی سجورنو کو بلاک کر لیتے ہیں اور آپ پر دوبارہ سے recommission ہو جاتا ہے جس میں آپ سے بہت سے سوالات پوچھے جاتے ہیں کہ آیا آپ کو تو آپ کی جان کا خطرہ تھا آپ وہاں گئے کیوں تو ایسی صورت میں آپ کو وہاں پر ٹھوس ثبوت پیش کرنا ہو گا اور اگر وہ مطمئن ہوتے ہیں تو آپ کو آپ کی سجورنو واپس ملے گی ورنہ آپ کے لیے مسلہ ایسے ہی چلے گا۔
0 تبصرے