ای - پاسپورٹ 2023 | Pakistan New E - Pass Launch 2023

ای - پاسپورٹ 2023 | Pakistan New E - Pass Launch 2023
اوورسیز پاکستانیوں کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے نئے E - PASSPORT کو شروع کر دیا گیا ہے یہ E - PASSPORT کیا ہے کام کیسے کرتا ہے اور کیوں اس نئے پاسپورٹ سسٹم کو متعارف کروایا گیا ہے جبکہ اس نئے پاسپورٹ کی فیس کتنی ہے۔   


تفصیلات کے مطابق پاکستان کی حکومت کی جانب سے ایسے تمام پاکستانی جو کہ ملک سے باہر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں یا پھر پہلے سے ہی وہ دنیا کے مختلف ممالک میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں یعنی کے اوورسیز پاکستانی ہیں اُن سب کے لیے یکم فروری 2023 سے اس نئے پاسپورٹ  کا اطلاق ہو چکا ہے۔
 

اصل میں یہ E - Passport ہے کیا اور یہ کام کیسے کرتا ہے تو اس کے لیے کچھ جدید قسم کی مشینوں کو نسب کیا گیا ہے جو کہ آٹومیٹک آپ کے پاسپورٹ کو Scan کریں گی جس سے ٹائم کی بچت ہو گی اور مسافروں کی اس نئے پروسس سسٹم کے تحت لمبی قطاروں سے بھی جان چھوٹ جائے گی یہاں واضع رہے کہ اس طرح کی جدید ٹیکنالوجی کی مشینز پہلے سے ہی دیگر یورپی ممالک میں نسب ہیں لیکن اب پاکستان میں بھی یہ نیا سسٹم متعارف کروا دیا گیا ہے اور اس نئے E - Passport کو شروع کرنے کا خاص مقصد یہ ہے کیونکہ بہت سے ممالک کی طرف سے E - Passport کی ڈیمانڈ تھی جس کی وجہ سے پاکستانی حکومت کی طرف سے یکم فروری 2023 سے اس کو متعارف کروا دیا گیا ہے۔


 یہ نیا E - Passport ہوتا کیسا ہے تو یہ پاسپورٹ Same ویسا ہی ہوتا ہے لیکن اس میں ایک خاص قسم کی  Chip کو لگایا گیا ہے جس کے ذریعے آپ کا پاسپورٹ Scan Able ہوتا ہے اور اس میں آپ کی تمام Personal Detail ہوتی ہے جس کو مشین Read کر سکتی ہے آسانی سے۔ 


 اگر اس نئے E - Passport کی فیس کی بات کریں تو اگر آپ 5 سال والا پاسپورٹ 36 صفحات کے ساتھ اپلائی کرتے ہیں تو اس کی نارمل فیس 9 ہزار روپے ہو گی جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 15 ہزار روپے رکھی گئی ہے اس کے علاوہ 10 سال والے نارمل پاسپورٹ کی فیس 13 ہزار 500 روپے جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 22 ہزار 500 روپے ہے۔


 اس کے علاوہ اگر آپ 72 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ اپلائی کرتے ہیں تو 5 سال والے نارمل پاسپورٹ کی فیس 16 ہزار 500 روپے جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کی 27 ہزار روپے فیس رکھی گئی ہے اسی طرح 10 سال کی مدت کے پاسپورٹ کی نارمل فیس 24 ہزار 750 روپے جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کی 40 ہزار 500 روپے فیس ہے۔


 ویسے تو پاکستانی حکومت کی جانب سے پاسپورٹ کی فیس میں حیرت انگیز اضافہ کیا گیا ہے اور اب جو بھی اپنے پاسپورٹ کو ری نیو یا پھر نیا بنواتا ہے تو اُن کو یہ نیا E - Passport ہی ایشو کیا جائے گا اور جو نئی فیس کا اطلاق ہوا ہے اُسی حساب سے فیس بھی وصول کی جائے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے