اٹلی نئی دیکریتو فلوسی امیگریشن 2023 میں اپلائی کرنے والوں کے لیے نئی اپڈیٹ سیزنیل ورکرز کے لیے گُڈ نیوز حکومت سے مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق جیسا کہ آپ سب کو با خوبی معلوم ہے کہ اٹلی کی نئی میلونی سرکار کی طرف سے نئی دیکریتو فلوسی امیگریشن کو اوپن کرنے کا اعلان کر دیا ہوا ہے اور 27 مارچ 2023 ابھی تک کے قانون کے مطابق کلک ڈے ہے لیکن اطالوی سرکار سے گزارش کی جا رہی ہے کہ وہ کلک ڈے کا اعلان اس سے پہلے کر دے تاکہ سیزنیل ورکرز کام پر پہلے آ سکیں جبکہ جو ہوٹل ٹوریزم کے سیکٹر میں کوٹہ رکھا ہے گیا اس میں بھی اس سیکٹر والوں کی جانب سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اس کوٹہ کو مزید بڑھا دیں۔
باقی یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ نئی دیکریتو فلوسی امیگریشن میں جن لوگوں کی درخواست Accept ہوں گی اُن کے جو نولااُستا ہیں وہ بھی جلد جاری کیے جائیں گے یعنی کہ 30 دن کے اندر اندر نولااُستا اپلائی کرنے والے درخواست گزار کو مل جائے گا۔
0 تبصرے