اٹلی ویزاعظم جارجیا میلونی کی جانب سے غیر ملکیوں کے لیے خاص بیان اور یورپی یونین سے بھی اپیل کر دی اب اٹلی یورپ میں غیر ملکیوں کے لیے حالات اور بھی مشکل ہو سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جیسا کہ گذشتہ دو دن قبل اٹلی کی کلابریا ریجن میں الیگل تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوبی تھی جس میں ابھی تک 100 سے زائد امیگرنٹس اپنی جان گوا چکے ہیں جو کہ اس نئے سال کا بڑا حادثہ قرار دیا جا رہا ہے اور یہ نیوز نہ صرف یورپ بلکہ پوری دنیا میں ایک سوگ وار ماحول پیدا کر چکی ہے جس کے بعد اٹلی کی نئی ویزاعظم جارجیا میلونی کی جانب سے ایک خاص بیان غیر ملکیوں کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کے لیے دیا گیا ہے جبکہ یورپی یونین سے اپیل بھی کی گئی ہے۔
ویزاعظم جارجیا میلونی کی جانب سے اپنے بیان میں کہا گیا ہے اس معاملے پر نہ صرف اٹلی بلکہ تمام تمام یورپی ممالک کو مل کر فیصلہ کرنا چائیے اور غیر قانونی تارکین وطن پر اس حوالے سے مزید سختی اپنانی چائیے جبکہ یورپی یونین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بھی اس معاملے کو سنجیدہ طریقہ سے دیکھیں اور مزید قانون کو سخت کیا جائے تاکہ اس طریقہ سے لوگ غیر قانونی راستوں سے انٹری نہ کریں کیونکہ بہت سے اس طرح کے حادثات ہو رہے ہیں اور ماضی میں بھی ہو چکے ہیں اور امیگرنٹس بڑی تعداد میں اپنی جان گوا رہے ہیں، واضع رہے اب جو بتایا جا رہا ہے کہ اطالوی حکومت کی جانب سے ایسے غیر قانونی غیر ملکیوں پر اور بھی زیادہ قانون کو سخت کیا جائے گا جب کہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایسے افراد کو جلدی ڈی پورٹ بھی کر دیا جائے گا۔
0 تبصرے