یورپی یونین ETA قانون 2023 | EU - ETA Law November 2023

یورپی یونین ETA قانون 2023 | EU - ETA Law November 2023
یورپی یونین کی جانب سے ایک اور نیا قانون ETA لاگو ہونے جا رہا جس کا اطلاق اس رواں سال 2023 میں ہی ہو گا یہ قانون کیا ہے کن پر لاگو ہو گا کون متاثر ہوں گئے مکمل تفصیل جانیں گے۔ 


تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے ایک اور نئے قانون کا اطلاق ہونے جا رہا ہے اس رواں سال نومبر 2023 سے جس کو ETA کا نام دیا گیا ہے ETA کی اگر فُل فارم کی بات کریں تو اس کی فُل فارم بنتی ہے Electronic Travel Authorization اصل میں اس قانون کے تحت یہ چیک کیا جاتا ہے کہ آپ پر کسی قسم کا کوئی کریمنل کیس تو نہیں یا پھر کسی بھی ملک کی سیکورٹی ادارے کے لیے آپ خطرے کا باعث تو نہیں اور آپ کا ریکارڈ انٹرنیشل پولیس میں بھی چیک کیا جاتا ہے اس کے علاوہ اس ETA قانون کے تحت آپ کا کیریکٹر چیک کیا جاتا ہے جس کے بعد آپ کو ETA کی منظوری دی جاتی ہے کہ آپ فری بغیر ویزہ کے یورپی ملک میں آ سکتے ہیں۔ 


 خیال رہے کہ امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ان ممالک میں یہ ETA کا قانون پہلے سے ہی لاگو ہے ویسے تو یورپی یونین کے باشندوں کے لیے امریکہ، کینیڈا،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے لیے ویزہ فری انٹری ہے لیکن یورپی یونین کے ممالک کے باشندوں کو ان ممالک میں جانے سے قبل ETA کا پروسس ضرور کروانا ہوتا ہے جبکہ دوسری جانب انگلینڈ کی جانب سے بھی ETA سے متعلق نئی سرگرمیاں جاری ہیں جس کے برعکس اب یورپی یونین بھی ETA کا یہ قانون نومبر 2023 سے شروع کرنے جا رہا ہے اور جو بھی امریکہ،کینیڈا، آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سمیت جو Non - European ملک ہیں جس کو یورپ کے ویزہ کی ضرورت نہیں ہے تو اُن کو لازمی ETA کو کلئیر کروانا ہو گا جس کے بعد یورپ کے کسی بھی ملک میں وہ انٹری کر سکیں گے۔


 اور ایک بار پھر سے واضع کر دیں کہ یکم نومبر 2023 سے یورپی یونین کی جانب سے اس قانون کو باقاعدہ طور پر Implement کر دیا جائے گا خیال رہے کہ یورپی یونین کی طرف سے یہ ایک بڑی Development ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے