اٹلی دیکریتو فلوسی امیگریشن 2023 | Italy Decreto Flussi 2023 Good News

اٹلی دیکریتو فلوسی امیگریشن 2023 | Italy Decreto Flussi 2023 Good News
اٹلی میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے نئی اطالوی میلونی حکومت کی جانب سے امیگریشن سے متعلق خوشخبری نئی دیکریتو فلوسی امیگریشن کے تحت۔ 


 تفصیلات کے مطابق جیسا کہ اٹلی کی نئی میلونی حکومت کی جانب سے نئی دیکریتو فلوسی امیگریشن کو اوپن کر دیا گیا ہوا ہے جس میں کلک ڈے 27 مارچ 2023 ہے اور 82 ہزار 705 افراد اس نئی فلوسی امیگریشن کے تحت اٹلی میں آئیں گے، جبکہ حکومت کی طرف سے یہ بھی واضع کیا گیا ہے کہ پہل اُن افراد کو دی جائے گی جو کہ پہلے سے اٹلی میں موجود ہیں۔


 لیکن اب جو خوشخبری کی نیوز آ رہی ہے اس نئی فلوسی امیگریشن سے متعلق اطالوی حکومت کی جانب سے اُس کے مطابق بتایا جا رہا ہے جو اٹلی میں پہلے سے موجود غیر ملکی ہیں جن میں پاکستانی سمیت انڈین، بنگلہ دیشی یا پھر اور دیگر ممالک کے افراد ہیں اور وہ بے روزگار ہیں اُن کے پاس کام نہیں ہے اور اُن کی طرف سے بے روزگاری کے دفتر میں بے روزگار ہونے کا اندراج بھی کروایا ہوا تو سب سے پہلے دیکریتو فلوسی امیگریشن میں پہل ان غیر ملکیوں کو دی جائے گی اور اُن کو روزگار فراہم کیا جائے گا جبکہ دوسرے نمبر پر اٹالین لوگوں کو پہل دی جائے گی اور اگر ان سے کام نہیں ہو پاتا تو پھر کام کے مالک حضرات ورکر کو باہر سے بُلوا سکتے ہیں۔


 خیال رہے کہ یہ اٹلی میں پہلے سے موجود غیر ملکی افراد کے لیے تو اچھا اقدام ہے لیکن حکومت پوری کوشش میں ہے کہ باہر سے اٹلی میں افراد کم ہی آئیں اور اٹلی سے ہی یہ 82 ہزار 705 افراد کا کوٹہ پورا ہو جائے لیکن یہ بھی حکومت کی طرف سے واضع طور پر بتایا گیا ہے کہ اگر کام کے مالک کو اٹلی سے لیا ہوا ورکر پسند نہیں آتا اُس کے معیار کے مطابق کام نہیں کرتا تو وہ کام کا مالک باہر سے ورکر کو بھی بُلوا سکتا ہے تو اس طرح کی کچھ اہم اور خاص خبریں اٹلی کی امیگریشن کو لے کر اطالوی حکومت کی جانب سے آ رہی ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے