جرمنی نیشنیلٹی قانون میں تبدیلی غیر ملکیوں کیلئے Germany New Nationality Law 2023

جرمنی نیشنیلٹی قانون میں تبدیلی غیر ملکیوں کیلئے Germany New Nationality Law 2023
جرمنی کی وزیر داخلہ Bundesinnenministerin Nancy Faeser نے جرمن شہریت لینے کے لئے قوانین میں نرمی کرنے کی تجاویز پیش کر دیں 

 جرمنی میں پیدا ہونے والے تارکین وطن کے بچے جرمن پاسپورٹ حاصل کرسکتے ہیں اور اگر ان کی والدہ یا والد دونوں یا پھر ان میں سے کسی ایک کے پاس جرمنی میں پانچ سال سے "قانونی طور پر رہائش پذیر" ہوں جرمن پاسپورٹ لے سکتے ہیں اب تک یہ قانون آٹھ سال کی رہائشی پابندی سے منسلک تھا جبکہ اب جرمن شہریت کی درخواست دینے ( یعنی شہریت حاصل کرنے ) کے لئے اب آٹھ سال جرمنی میں رہنا ضروری نہیں ہوگا بلکہ پانچ سال قانونی طور پر رہنا کافی ہوں گے اس کے علاوہ کسی بھی درخواست دہندہ کو جرمن شہریت لینے کے لئے اپنی پہلی شہریت چھوڑنا ضروری نہیں ہوگا مطلب دونوں شہریت اور پاسپورٹ رکھ سکے گا ۔

 جبکہ 67 سال سے زیادہ عمر کے بزرگوں کو اب تحریری زبان کا امتحان بھی نہیں دینا پڑے گا بلکہ زبانی طور پر بات چیت کرنے کی صلاحیت" کافی سمجھی جائے گی جرمنی کے بارے میں پہلے مطلوبہ معاشرتی علمی امتحان بھی تھا جو کہ اب ان بزرگوں کے لیے قابل اطلاق نہیں ہوگا ۔ جب کہ اس سے کم عمر والوں کو یہ ٹیسٹ پہلے ہی کی طرح دینا لازم ہوگا ۔


 اس کے علاوہ تارکین وطن ( غالبا مسلمان ) ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں نہیں پوچھا جائے گا کیونکہ اب تک حکام اس بات کی جانچ کرتے تھے کہ جرمن پاسپورٹ کے لیے درخواست دہندگان نے ایک ہی وقت میں ایک سے زیادہ خواتین سے شادی تو نہیں کر رکھی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے