جرمنی میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے جرمن حکومت کی طرف سے بڑا اعلان کر دیا گیا جرمنی میں رہنے والے الیگل تارکین وطن اب امیگریشن کے تحت جرمنی میں لیگل اسٹیٹس لے سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق یکم جنوری 2023 سے جرمن حکومت کی طرف سے جرمنی میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے امیگریشن اوپن کرنے کا اعلان کیا ہے، جرمنی میں مقیم ایسے غیر ملکی جو کہ الیگل بغیر ڈاکومنٹس کے جرمنی میں مقیم ہیں اُن کے لیے اب بڑا مواقع ہے جرمنی میں لیگل اسٹیٹس لینے کا واضع رہے کہ ہر کوئی جرمنی میں اس نئی اوپن ہونے والی امیگریشن کے تحت لیگل اسٹیٹس لے سکتا ہے لیکن اس میں بھی حکومت کی طرف سے چند اہم شرائط رکھی گئی ہیں اگر آپ ان شرائط پر پورا آتے ہیں تو آپ کو بھی جرمن کے لیگل ڈاکومنٹس مل سکتے ہیں۔
جرمنی میں اس امیگریشن کے تحت لیگل اسٹیٹس لینے کے لیے صرف اور صرف ایک ہی Requirement رکھی گئی ہے اور وہ یہ ہے کہ آپ کو جرمنی میں رہتے ہوئے پانچ سال کا عرصہ گزر چکا ہو، مطلب کے اگر آپ جرمنی میں اسائلم سیکرز تھے ریفیوجی اسٹیٹس پر تھے یا پھر آپ کا کیس پاس نہیں بھی ہوا لیکن جرمنی میں ہی آپ مقیم رہے اور آپ کے پاس ثبوت بھی ہیں یعنی کہ 31 اکتوبر 2022 تک آپ کو جرمنی میں ہی ہونے کا ثبوت دینا ہو گا تو آپ اس امیگریشن کے تحت جرمنی میں لیگل ڈاکومنٹس لے سکتے ہیں جو کہ جرمنی میں لاکھوں غیر ملکیوں کے لیے گولڈن چانس ہے امیگریشن کے تحت لیگل ہونے کا خیال رہے جرمنی حکومت کی طرف سے یہ امیگریشن اوپن کرنے کی جو وجہ ہے وہ افرادی قوت کی قلت ہے۔
0 تبصرے