اٹلی ورکرز سلری گُڈ نیوز 2023 | New Italy Govt Workers Salary Increase 2023

اٹلی ورکرز سلری گُڈ نیوز 2023 | New Italy Govt Workers Salary Increase 2023
اٹلی حکومت کی طرف سے ورکرز کے لیے تنخواہوں میں اضافے سے متعلق نیا شیڈول جاری کر دیا گیا کتنی تنخواہ والے ورکرز کو زیادہ فائدہ ملے گا۔ 


 تفصیلات کے مطابق اٹلی حکومت کی جانب سے اٹلی میں ورکرز کے لیے تنخواہوں سے متعلق نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے اس میں آپ نے اپنی سلری کے حساب سے چیک کرنا ہو گا کہ آپ کی ماہانہ اور پھر سالانہ تنخواہ میں کتنا اضافہ ہو گا۔ 


 سب سے پہلے جن ورکرز کی سالانہ تنخواہ اٹلی 10 ہزار یورو ہے تو نئے شیڈول کے مطابق اُن کی تنخواہ میں 19 یورو 25 سینٹ کا اضافہ ہو رہا ہے اور سالانہ 231 یورو سلری میں اضافہ ہو گا۔ 


اس کے بعد جن ورکرز کی سلری سالانہ 12500 یورو ہے تو اُن کی ماہانہ 24 یورو 0.6 سینٹ اضافہ ہو گا جبکہ سالانہ 288 یورو 75 سینٹ کا اضافہ اُن کو دیکھنے کو ملے گا۔ 


 اس کے علاوہ جن ورکرز کی سالانہ سلری 15 ہزار یورو تک ہے اُن کی ماہانہ سلری میں 28 یورو 88سینٹ کا اضافہ ہو گا جبکہ سالانہ 346 یورو 50 سینٹ کا اضافہ ہو گا۔


 جبکہ جن ورکرز کی سالانہ سلری 17 ہزار 500 یورو ہے اُن کی ماہانہ سلری میں 28 یورو 81 سینٹ کا اضافہ ہو گا جبکہ سالانہ 345 یورو کا اضافہ ہو گا جو کہ پہلے کی نسبت کم ہے۔


 اس کے علاوہ اٹلی میں جن ورکرز کی تنخواہ 20 ہزار یورو ہے سالانہ تو ماہانہ 32 یورو 92 سینٹ کا اضافہ ہو گا یعنی کہ سالانہ 395یورو 0.8سینٹ کا اضافہ ہو گا۔


 جبکہ سلری 22 ہزار 500 یورو سال کی ہے تو ماہانہ 37یورو 0.4 سینٹ بڑھیں گے یعنی کے سالانہ 444 یورو 46 سینٹ کا اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔ 


 جبکہ ایسے ورکرز جن کی سالانہ سلری 25 ہزار یورو بنتی ہے اُن کے ماہانہ 41 یورو 15 سینٹ بڑھیں گے مطلب کے سالانہ 493 یورو 85 سینٹ اضافہ ہو گا۔


 اس کے علاوہ باقی کے جو 27 ہزار، 30 ہزار،32ہزار اور 35 ہزار والے جو ورکرز ہیں اُن کے متعلق بھی آپ کو بتائیں گے لیکن اس سے قبل آپ کو پہلے یہاں پر یہ بتاتے چلیں کے سب سے زیادہ فائدہ اُن ورکرز کو ہی ہو گا جن کی سلری 10 ہزار یورو سے 25 ہزار یورو کے درمیان ہے۔ 


 کیونکہ اٹلی میں جن ورکرز کی تنخواہ 27 ہزار 500 یورو بنتی ہے سالانہ تو آپ کو ماہانہ 30 یورو 18 سینٹ کا اضافہ ہو گا مطلب کے سالانہ 362 یورو 15 سینٹ بڑھیں گے۔ 


 جبکہ جن ورکرز کی سالانہ سلری 30 ہزار یورو بنتی ہے اُن کے 32 یورو 92 سینٹ بڑھیں گے جو کہ سالانہ 395 یورو بنتے ہیں۔ 


اس کے علاوہ اگر آپ کی سلری سالانہ 32 ہزار 500 یورو ہے تو ایسے ورکرز کے 30 یورو 51 سینٹ بڑھیں گے جبکہ سالانہ 366 یورو بڑھیں گے۔


 اسی طرح اگر آپ کی سالانہ سلری 35 ہزار یورو ہے تو ماہانہ 32 یورو 85 سینٹ بڑھیں گے جو کہ سالانہ 394 یورو 23 سینٹ بنتے ہیں۔ 


 اگر ایک اندازہ لگایا جائے تو یہ اٹلی میں ورکرز کے لیے گُڈ نیوز بھی ہے کیونکہ اٹلی میں تمام کیٹگری کے ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ ہی ہو رہا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے