اٹلی ورکرز کیلئے خوشخبری 2023 | New Italy Govt Good News for Workers 2023

اٹلی ورکرز کیلئے خوشخبری 2023 | New Italy Govt Good News for Workers 2023
اٹلی میں ورکرز کے لیے بڑی خوشخبری نئی اٹالین میلونی حکومت نے ورکرز کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا اعلان کر دیا جو کہ اگلے سال 2023 سے ورکرز کے بوستا پگا میں اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔


تفصیلات کے مطابق اٹلی کی نئی میلونی سرکار کی طرف سے اٹلی میں کام کرنے والے ورکرز کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کیا ہے جس سے ورکرز کی تنخواہوں میں 400 یورو کا اضافہ ہو گا، واضع رہے کہ اٹلی کے سابق ویزاعظم ماریو دراغی کی جانب سے اپنی دورہ حکومت میں اعلان کیا تھا کہ وہ اٹلی میں ورکرز کی تنخواہوں میں 2 فیصد کا اضافہ کریں گے چونکہ اب ماریو دراغی کی حکومت نہیں ہے لیکن نئی اطالوی ویزاعظم جارجیا میلونی کی طرف سے ورکرز کی تنخواہوں میں 3 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔ 


 اصل میں اٹلی میں ورکرز کی تنخواہوں میں جو اضافہ ہو گا وہ ایسے ہو گا یعنی کہ جو تنخواہوں پر ماہانہ ٹیکس لگایا جاتا ہے اُس ٹیکس میں 3 فیصد کمی کی جائے گی جس کے تحت ورکرز کو اپنے بوستا پگا میں اگلے سال 2023 میں اضافہ دیکھنے کو ملے گا، اٹلی میں مقیم غیر ملکی بھی اس اضافے سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں مطلب کے جن ورکرز کا ریدیتو 25 ہزار یورو تک ہے یا پھر اس سے کم ہے اُن کے بوستا پگا میں اگلے سال اضافہ ہو گا یعنی کے اٹلی میں وہ ورکرز جن کی تنخواہ 800 یورو سے 3000 یورو ہے اُن کی تنخواہ میں ماہانہ 33 یورو تک کا اضافہ ہو گا جو کہ سالانہ تقریباً 396 یورو یعنی کے تقریباً 400 یورو اضافہ بنتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے