اسپین میں مقیم افراد کیلئے اسپین حکومت کی جانب سے اگلے سال 2023 میں بہترین اقدامات کرنے کا فیصلہ جو کہ اسپین میں مقیم افراد کیلئے خوشخبری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپین حکومت اسپین میں اپنی عوام سمیت غیر ملکیوں کو بھی بڑی اور اہم سہولیات فراہم کرنے جا رہی ہے اگلے سال 2023 سے جس سے اسپین میں رہنے والوں کو بڑا فائدہ ملے گا۔
نمبر1 :- اسپین میں جن فیملز یا پھر خاندان کی سالانہ آمدن کم ہے 27 ہزار یورو سے اُن کو 200 یورو کا بونس دیا جائے گا لیکن یہ بونس کی امداد 15 فروری 2023 کے بعد اپلائی کی جا سکے گی جبکہ واضع رہے کہ یہ امداد اسپین میں مقیم فیملز والوں کو ہر ماہ نہیں بلکہ صرف ایک بار ہی ملے گی۔
نمبر2 :- اس کے علاوہ اسپین میں روزمرہ کی جو اشیاء ہوں گی جن میں کھانے پینے کی چیزیں بھی آتی ہیں اور اُن پر جو ٹیکس عائد ہوتا ہے وہ معاف کیا جائے گا جیسا کہ انڈے، آٹا جیسی جو اشیاء ہیں ان پر جو ایوا یعنی کے جو ٹیکس ہو گا وہ 0% ہو گا جبکہ کھانا پکانے کے تیل پر جو 10% کا ٹیکس ہے وہ 5% کر دیا جائے گا اگلے سال 2023 سے۔
نمبر3 :- اور پھر ہسپانوی حکومت کی طرف سے یہ بھی واضع کیا گیا ہے کہ ٹرین اور بس کے جو کرائے ہیں اُن میں بھی نرمی برقرار رکھی جائے گی 2023 میں۔
نمبر4 :- جبکہ اسپین میں گھروں کے Rent یعنی کہ کرائے بڑھانے پر مزید 6 ماہ تک پابندی برقرار رکھی جائے گی، اس کے علاوہ اسپین میں ایسی فیملز جو کہ جو انتہائی مجبور ہیں اورگھر کا کرایہ ادا نہیں کر سکتے اُن سے بھی گھر کو خالی کروانے پر پابندی 6 ماہ تک عائد کر دی گئی ہے۔

0 تبصرے