اٹلی پرمیسو دی سجورنو + Re- Entry Visa For Italy Update 2023

اٹلی پرمیسو دی سجورنو + Re- Entry Visa For Italy Update 2023
پر میسو دی سجورنو ختم ہو گئی ہے اب اٹلی میں واپس کیسے جائیں مطلب کے Re-Entry Visa کسے لیں تو دوستوں اپنے آج کے اس آرٹیکل میں بہت سے دوستوں کی پُر زور فرمائش پر پرمیسو دی سجورنو Expired اور Re-Entry Visa سے متعلق معلومات اور انفارمیشن کو شئیر کریں گئے کیونکہ بہت سے دوست پوچھ رہے تھے کہ ہماری پرمیسو دی سجورنو Expired ہو گئی ہے تو کیا ہم Re-Entry Visa کے تحت اٹلی میں واپس آ سکتے ہیں تو دوستوں خیال رہے کہ آپ دو وجوہات کی بنیاد پر واپس اٹلی میں آ سکتے ہیں سب سے پہلے تو آپ کو یہ بتاتے چلیں اگر آپ کی سجورنو ختم ہو گئی ہے اور آپ اٹلی سے اپنے ملک پاکستان یا پھر جس بھی ملک سے آپ کا تعلق ہے وہاں گئے ہوئے ہیں تو اس میں جو Re-Entry Visa لینے کا جو طریقہ کار ہے اُس میں اگر آپ کی سجورنو کو ختم ہوئے 60 دن سے زیادہ کا وقت نہیں ہوا تو ایسی صورت میں آپ حق دار ہیں کہ آپ Re-Entry Visa لیں اور واپس اٹلی میں آ جائیں۔


 جبکہ جو دوسری وجہ ہوتی ہے Re-Entry Visa لینے کی اُس میں مثال کے طور پر آپ اپنے ملک میں گئے اور آپ کا Wallet یا پھر بیگ وغیرہ چوری ہو جاتا ہے جس میں آپ کے ضروری ڈاکومنٹس وغیرہ موجود تھے تو ایسی صورت میں آپ کو Lost Police Report چائیے ہو گی جو کہ آپ نے اپنے ملک میں موجود اٹالین سفارتخانہ میں لے کر جانی ہو گی تو ایسی صورت میں سفارتخانہ والے آپ کو Re-Entry Visa دیں گے جس کی بنیاد پر آپ اٹلی میں واپس آ سکتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے