اٹلی اور یورپ میں رہنے والوں کیلئے یورپی یونین کی جانب سے نیا قانون آنے جا رہا ہے جس سے اٹلی یورپ میں مقیم غیر ملکیوں کو بھی بڑی سہولت ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے نیا قانون آنے جا رہا ہے جو کہ 2025 میں اٹلی سمیت تمام یورپی ممالک پر لاگو ہو گا جس سے غیر ملکیوں کو بھی بڑی سہولت مل جائے گی جس سے ایک یورپی ملک سے دوسرے یورپی ملک میں جانا اور وہاں جا کر کام کرنا اور رہنا نہایت آسان ہو جائے گا۔
جی ہاں یورپی یونین ایک نئے Digital Card کو لانے جا رہا ہے جو کہ یورپ میں رہنے والے ہر شخص کو دیا جائے گا جس کے تحت یورپ میں آزادانہ طور پر نقل و حرکت ہو گی جبکہ یہ نیا Digital Card اٹلی سمیت یورپ کے اُن افراد کو دیا جائے گا جو کہ کسی بھی یورپی ملک میں لیگل ہیں یعنی کہ جن کے پاس یورپ میں لیگل دستاویزات ہیں اُن کو دیا جائے گا۔
یورپی یونین کا کہنا ہے اس نئے Digital Card System کے لیے اگلے سال 2023 سے کام شروع کر دیا جائے گا اور پھر آہستہ آہستہ اس نئے Digital Card کے قانون کو Implement کر نا شروع کر دیا جائے گا اور 2025 تک یہ Card پورے یورپ کے ہر فرد کے پاس ہو گا۔

0 تبصرے