اسپین امیگرنٹس گُڈ نیوز | New Spain Immigrants Good News By Govt 2023

اسپین امیگرنٹس گُڈ نیوز | New Spain Immigrants Good News By Govt 2023
سپین میں رہنے والے غیر ملکی امیگرنٹس جو کہ بغیر دستاویزات کے ہیں اُن کی جانب سے احتجاج شروع حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا۔


 تفصیلات کے مطابق جیسا کہ اسپین میں رہتے ہوئے آپ کو بھی معلوم ہو گا کہ ایک بہت بڑی تعداد اسپین میں اُن غیر ملکیوں کی ہے جو کہ بغیر دستاویزات کے ہیں جبکہ ہسپانوی حکومت کی طرف سے جو اریگو فارماسیون کی سہولت یا اسیکم متعارف کروائی گئی ہے اُس سے ان بغیر دستاویزات والے امیگرنٹس کو کچھ اچھے سے سمجھ نہیں آ رہا کہ کہا سے کورس کرنا ہے اور اس کا طریقہ کار کیا ہو گا مطلب کے اس کا الیگل امیگرنٹس کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہو رہا جس کی وجہ سے ان امیگرنٹس کی طرف سے اریگو فارماسیون کے قانون کو بے بنیاد اور ناکام قانون کہا جا رہا ہے۔ 


 جس کی وجہ سے اسپین میں بغیر دستاویزات کے جو افراد ہیں اُن کی طرف سے اسپین میں بڑی تعداد میں احتجاج شروع کیا گیا ہے کہ اُن کو لیگل اسٹیٹس دیا جائے خیال رہے اس احتجاج کو اسپین میں موجود جو انسانی حقوق کی تنظیمیں ہیں جو کہ الیگل امیگرنٹس کے حقوق کے لیے کام کرتی ہیں اُن کی جانب سے مل کر بغیر ڈاکومنٹس والے افراد کے ساتھ شروع کیا گیا ہے جبکہ اُن کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر اُن کو اُن کے حقوق نہ ملے تو یہ احتجاج پورے اسپین یعنی کہ اسپین کے ہر شہر میں کیا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے