اٹلی حکومت کا بڑا اعلان بڑی خوشخبری | New Italy Govt Good News for Immigrants 2023

اٹلی حکومت کا بڑا اعلان بڑی خوشخبری | New Italy Govt Good News for Immigrants 2023
اٹلی حکومت کی جانب سے سال 2023 کے لیے بڑی خوشخبری ملیں گے 3 ہزار یورو لیکن ایزوں کی بنیاد پر اٹلی میں مقیم فیملی والوں کے لیے گُڈ نیوز۔ 


 تفصیلات کے مطابق نئی اٹالین میلونی حکومت کی طرف سے اٹلی میں مقیم فیملز والوں کے لیے بڑا اعلان کر دیا گیا اگلے سال 2023 کے لیے اٹلی میں رہنے والی فیملز کو 3 ہزار یوروز دئیے جا ہیں گے لیکن اس کے لیے حکومت کی جانب سے ایزوں کی شرط رکھی گئی ہے۔ 


 جی ہاں نئی اٹالین حکومت نے اٹلی میں ملنے والے بونس ازیلو نیدو کو سال 2023 کے لیے کنفرم کر دیا ہے جس سے اٹالین فیملز سمیت اٹلی میں مقیم غیر ملکی فیملز بھی فائدہ اُٹھا سکتی ہیں، ایسی فیملز جن کے ایزے 2023 میں 25 ہزار یورو سے کم ہوں گے اُن کو حکومت کی طرف سے بونس ازیلو نیدو سالانہ 3 ہزار یورو ملے گا جبکہ ایسی فیملز کے ایزے 25 ہزار یورو سے لے کر 40 ہزار یورو کے درمیان ہوں گے اُن کو حکومت کی طرف سے بونس ازیلو نیدو سالانہ 2500 یورو دے گی اس کے علاوہ جن فیملز کے ایزے 40 ہزار یورو سے زیادہ ہوں گے اُن کو 1500 یورو بونس ازیلو نیدو کے تحت سال 2023 میں حکومت کی طرف سے دئیے جائیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے