اٹلی غیر ملکیوں کیلئے اہم معلومات | New Italy Isee 2023 Update

اٹلی غیر ملکیوں کیلئے اہم معلومات | New Italy Isee 2023 Update
اٹلی 2023 میں ایزے سے متعلق اہم ترین اپڈیٹ اصل میں ایزے ہوتا کیا ہے اور ایزوں کو بُنوانے کے لیے کون کون سے ڈاکومنٹس کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ کیوں ضروری ہے اپنے آج کے اس آرٹیکل میں ایزوں سے متعلق اپڈیٹ کو شئیر کریں گے۔


 تفصیلات کے مطابق جیسا کہ اٹلی میں رہتے ہوئے آپ سب کو باخوبی معلوم ہو گا اٹلی میں ایزے کتنے زیادہ اہمیت کے حامل ہیں سب سے پہلے آپ کو یہ بتاتے چلیں کے ایزے آپ کے سالانہ آمدن کا ایک سرٹیفیکٹ ہوتا ہے جو کہ آپ کی آمدن اور اخراجات کو مد نظر رکھتے ہوئے ادارہ (آئی-این-پی-ایس) کی طرف سے جاری کیا جاتا ہے، اور پھر جس بھی شخص نے ابھی 2023 میں اپنے ایزوں کو بُنوانا ہے اُس کے لیے انہیں اپنا کارتا دی ادینتیتا اور کودیچے فسکل چائیے ہو گا اور پھر اُس کے ساتھ جتنے بھی افراد رہتے ہوں گے چائے وہ اُس کے فیملی ممبرز ہیں یا پھر کوئی دوست وغیرہ اور اگر وہ اُس بندے کے ستاتو دی فملیا پر موجود ہیں تو اُن سب کے کودیچے فسکل، کُد 2021 والا جو کہ 2022 میں ملا ہے اس کے علاوہ اگر اُن سب میں سے 2021 کے دوران بینک یا پھر پوسٹ آفس میں کوئی بھی کسی بھی قسم کا تعلق رہا ہے مطلب کے بینک یا پوسٹ آفس میں اُن کا اُکاؤنٹ تھا یا پھر کوئی بھی انشورنس وغیرہ کروائی تھی مطلب کے ایک بھی دن کوئی تعلق رہا ہے تو آپ کو 2021-12-31 کا سال دو اور چیچنزیا میدیا کا لیٹر چائیے ہو گا ان لیٹر کو حاصل کرنے کے لیے آپ کو اپنے بینک یا پوسٹ آفس میں جا کر کہنا ہو گا کہ آپ کو ایزے والا لیٹر بنا کر دے دیں تو وہ آپ کو دے دیں گئے اور خیال رہے کہ یہ لیٹر 2021-12-31 والا ہونا چاہئیے نہ کہ 2022-12-31 والا ہو۔


 اس کے علاوہ آپ کا یا پھر آپ کے ساتھ رہنے والے شخص کا اٹلی میں کوئی مکان وغیرہ نام پر ہے بے شک آپ اُس گھر میں مقیم ہیں یا پھر نہیں ہیں تو اُس کے ڈاکومنٹس یعنی کے رجسٹری چائیے ہو گی اور پھر جس گھر میں آپ ابھی مقیم ہیں اُس گھر کی رجسٹری چائیے ہو گی اگر وہ آپ کے اپنے نام پر ہے یا پھر اُس گھر کے لیے آپ نے قرض لیا ہوا تو 2021-12-31 کے بعد جو قرض باقی رہ گیا ہے اُس کا لیٹر چائیے ہو گا اور پھر اگر گھر آپ نے کرائے پر لیا ہوا تو آپ کو گھر کے کنٹریکٹ کی کاپی ایجنسی دل انتراتے کی رجسٹریشن کی رسید کے ساتھ چاہیے ہو گا اس کے بعد اگر آپ کے نام پر یا پھر آپ کے ساتھ رہنے والے کسی شخص کے نام پر کوئی گاڑی یا موٹر سائیکل ہے تو اُس کے ڈاکومنٹس چائیے ہوں گے اور پھر اگر گھر میں کوئی بچہ،جوان یا بوڑھا معذور ہے اور اُس کو ( آئی-این-پی-ایس) کی طرف سے معذور ڈی کلیر کیا ہوا ہے تو اُس کی معذوری کا سرٹیفیکٹ چائیے ہو گا جس سے ایزے تھوڑے کم ہو جاتے ہیں۔ 


 خیال رہے کہ جو ڈاکومنٹس آپ کو بتائے ہیں اگر آپ ان میں سے کسی بھی ڈاکومنٹس کو نہیں دیتے یا پھر بھول جاتے ہیں تو ایسی صورت میں ( آئی-این-پی-ایس) والوں کی طرف سے ایزوں کو رجیکٹ بھی کیا جا سکتا ہے اور پھر دوبارہ سے آپ کو یہ سارا پروسس کرنا ہو گا، اس کے علاوہ آپ ایزوں کو یکم جنوری 2023 سے لے کر 31 دسمبر 2023 تک بُنوا سکتے ہیں اگر آپ نے اپنے بچوں کے لیے سینیو انیکو بونس لینا ہے یا پھر کوئی بھی اور بونسز کو لینا ہے اس لیے آپ کے لیے ایزوں کو بُنوانا ضروری ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے