اٹلی امیگریشن 2023 نیو اپڈیٹ | Italy Decreto Flussi Immigration 2023 Open Update

اٹلی امیگریشن 2023 نیو اپڈیٹ | Italy Decreto Flussi Immigration 2023 Open Update
اٹلی کی نئی اوپن ہونے والی امیگریشن کو لے کر ایک بار پھر سے اطالوی حکومت کی طرف سے نیوز سامنے آئی ہے جس میں اطالوی حکومت کی طرف سے آفیشلی طور پر اس چیز کو تسلیم کر لیا گیا ہے کہ وہ اٹلی میں امیگریشن اوپن کرنے جا رہے ہیں۔ 


تفصیلات کے مطابق جیسا کہ اس وقت اٹلی میں نئی اوپن ہونے والی امیگریشن کو لے کر روزانہ کی بنیاد پر کوئی نا کوئی نئی نیوز اپڈیٹ آ رہی ہے اب اسی طرح جو نئی نیوز سامنے آئی ہے اُس کے مطابق اٹلی نئی حکومت نے اس چیز کو تسلیم کر لیا ہے کہ وہ اٹلی میں امیگریشن اوپن کرنے جا رہے ہیں جبکہ جو نئی اپڈیٹ اب سامنے آئی ہے اُس کے مطابق نئی امیگریشن کے تحت اس دفعہ 9 ماہ کے پیپرز نہیں بلکہ دو سال کے لیے پیپرز کو اوپن کیا جائے گا۔ 


 جبکہ نئی حکومت کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے ایسے تمام ممالک جہاں سے ورکرز اٹلی میں آئیں گے کام کی مد میں اُن تمام ممالک کے ساتھ نئے معاہدے کیے جائیں گے یعنی ان ممالک میں سینٹرز کو قائم کیا جائے گا جس سے وہاں ورکرز کو بنیادی تربیت دی جائے گی باقی حکومت کی طرف سے کوئی واضع تاریخ کا اعلان تو نہیں کیا گیا لیکن اب جو نظر آ رہا ہے اُس کے مطابق اب جلد ہی اٹلی میں حکومت امیگریشن اوپن کرنے کا اعلان کر سکتی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے