جرمنی نیا قانون منظور غیر ملکیوں کے مزے | Germany Good News for Illegal Immigrant 2023

جرمنی نیا قانون منظور غیر ملکیوں کے مزے | Germany Good News for Illegal Immigrant 2023
جرمنی میں رہنے والوں کے مزے ہو گئے جرمن پارلیمنٹ سے الیگل امیگرنٹس کے لیے قانون کو منظوری مل گئی لاکھوں غیر ملکیوں کو اب ورک پرمٹ دئیے جائیں گے۔


 تفصیلات کے مطابق جرمن پارلیمنٹ کی جانب سے ایک بڑا قانون منظور کروا لیا گیا ہے جس سے جرمنی میں مقیم ایک لاکھ 25 ہزار غیر ملکی جو کہ الیگل ہیں اُن کو جرمنی میں لیگل رہنے موقع مل جائے گا یعنی کہ ایسے غیر ملکی جن کے سیاسی پناہ کے کیس ختم ہو چکے ہیں اور اُن کو ڈیپورٹ لسٹ میں شامل کر لیا گیا تھا۔ 


 لیکن اب جرمن پارلیمنٹ سے جس نئے قانون کی منظوری ہوئی ہے اُس کے تحت اب پہلے ان غیر ملکیوں کو ڈیڑھ سال کے لیے رہائشی پرمٹ جاری کیے جائیں گے جس میں اُنھوں نے جرمنی میں اپنے لیے کام تلاش کرنا ہو گا جبکہ باقی اور جو حکومت کی طرف سے شرائط رکھی گئیں ہیں اُن کو پورا کرنا ہو گا جس کے بعد وہ جرمنی میں مستقل پرمٹ حاصل کرنے کے اہل ہو جائیں گے۔ 


 خیال رہے اس نئی اسکیم میں جو اہلیت کو مقرر کیا گیا ہے اُس میں 31 اکتوبر 2022 تک آپ کا جرمنی میں مسلسل 5 سال کا ہونا لازمی ہے اور پھر یہ ثبوت بھی دینا ہو گا کے وہ جرمنی میں کسی بھی جرم میں ملوث نہیں ہے جو اس چیز کا ثبوت پیش کر دیں گئے ڈیڑھ سال کے رہائشی پرمٹ کے دوران اُن کو جرمنی میں مستقل رہائشی پرمٹ مل جائیں گے جو کہ جرمنی میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے بڑا موقع ہے جرمنی میں لیگل ہونے کے ساتھ وہاں سیٹ ہونے کا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے