اٹلی پرمیسو دی سجورنو 2023 | Permesso Di Soggiorno Casi Speciale 2023

اٹلی پرمیسو دی سجورنو 2023 | Permesso Di Soggiorno Casi Speciale 2023
دوستوں اپنے آج کے اس آرٹیکل میں آپ کے ساتھ کازی سپیشلے پرمیسو دی سجورنو سے متعلق اپڈیٹ کو شئیر کریں گے کیا اس سجورنو پر آپ اپنے ملک میں جا سکتے ہیں اور پھر کیا اس کو نارمل کام والی سجورنو پر کیا تبدیل کیا جا سکتا ہے کیونکہ بہت سے دوست بھائیوں کی طرف سے اس سے متعلق پوچھا جا رہا تھا۔


 تو دوستوں سب سے پہلے تو آپ کو یہ بتاتے چلیں کے کازی سپیشلے کی جو پرمیسو دی سجورنو ہوتی ہے یہ اُن لوگوں کو دی جاتی ہے جن کو اپنے ملک میں عارضی طور پر کوئی مسلہ ہوتا ہے یعنی کے جان کا خطرہ یا پھر کسی بھی وجہ سے کوئی مسلہ ہوتا ہے اس کے علاوہ آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کازی سپیشلے کی سجورنو اُومانی تاریا سجورنو کے متبادل ہے کیونکہ 5 اکتوبر 2018 کے بعد اُومانی تاریا سٹیٹس کو ختم کر دیا گیا تھا اور پھر مختلف قسم کے مزید سٹیٹس کو متعارف کروایا گیا ہے جن میں سے ایک کازی سپیشلے کا سٹیٹس بھی ہے تو دوستوں کازی سپیشلے کی سجورنو اگر آپ کے پاس ہے تو آپ اس کو ری نیو بھی کروا سکتے ہیں اور اس پر آپ کام بھی کر سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ اپنا کاروبار بھی اوپن کر سکتے ہیں جبکہ اس کازی سپیشلے سجورنو کو آپ تبدیل بھی کروا سکتے ہیں نارمل کام والی سجورنو پر۔ 


 لیکن بہت سے دوستوں بھائیوں کا سوال ہوتا ہے کہ ہم کیا اس پر اپنے ملک میں جا سکتے ہیں تو دوستوں اس کازی سپیشلے سجورنو پر آپ اپنے ملک میں نہیں جا سکتے خیال رہے اٹلی میں جتنی بھی اسپیشل پروٹیکشن والی پرمیسو دی سجورنوز ہیں آپ اُن پر اپنے ملک میں نہیں جا سکتے کیونکہ آپ نے خود ہی یہ کہہ کر سٹیٹس لیا ہوتا ہے کہ آپ کو اپنے ملک میں خطرہ ہے اور کوئی بھی اسپیشل پروٹیکشن کا سٹیٹس لینے کے بعد آپ اپنے ملک میں جاتے ہیں تو آپ خود اس چیز کا ثبوت دیتے ہیں کہ آپ کو اپنے ملک میں کوئی مسلہ یا پھر خطرہ نہیں جس کی وجہ سے آپ کا اسپیشل پروٹیکشن کا جو سٹیٹس ہوتا ہے وہ کینسل بھی ہو سکتا ہے ہاں لیکن اگر آپ کازی سپیشلے سجورنو کو نارمل کام والی سجورنو پر تبدیل کروا لیتے ہیں تو ایسی صورت میں آپ جا سکتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے