اٹلی میں مقیم غیر ملکیوں کو اب پرمیسو دی سجورنو نہیں ملے گی نئی اطالوی جارجیا میلونی کی گورنمنٹ اٹلی میں اسپیشل پروٹیکشن والی سجورنو کو ختم کر رہی ہے آج کے اپنے اس آرٹیکل میں اسپیشل پروٹیکشن کی پرمیسو دی سجورنو سے متعلق جو نئی اپڈیٹ آ رہی ہے اُس سے آپ کو آگاہی فراہم کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی میں اسپیشل پروٹیکشن کی سجورنو اصل میں اُن لوگوں کو دی جاتی ہے جن کو اٹلی میں کسی بھی قسم کا سٹیٹس نہیں دیا جاتا مطلب کے ازیلو والا یا پھر سوسیداریا کا سٹیٹس اور اُن لوگوں کو اُن کے اپنے ملک میں جان کا خطرہ ہوتا ہے یا پھر اُن پر ظلم ہونے کا خدشہ ہوتا ہے یا پھر جن کا کمیشن فیل ہو گیا ہو تو اُن لوگوں کو اٹلی میں دیکریتو سالوینی قانون جو کہ 2018 میں بنایا گیا تھا اُس کے تحت اسپیشل پروٹیکشن کی سجورنو دی جاتی ہے۔
لیکن اب جو نیوز چل رہی ہے اور سوشل میڈیا پر جو خبریں دی جا رہی ہیں اُن کے مطابق اٹلی کی نئی میلونی حکومت اسپیشل پروٹیکشن کی پرمیسو دی سجورنو کو ختم کر رہی ہے اور جو غیر ملکی افراد یہ سجورنو کے لیے اپلائی کر رہے ہیں یا اُنھوں نے پہلے سے ہی اپلائی کیا ہوا تو اُن کو یہ سجورنو نہیں ملے گی، تو پیارے دستوں یہاں پر آپ کو یہ واضع کر دیں کے اٹلی کی نئی حکومت کی طرف سے اس طرح کا کوئی بھی قانون منظور نہیں کیا گیا جس میں کہا گیا ہو کہ اب اٹلی میں اسپیشل پروٹیکشن کی سجورنو غیر ملکیوں کو نہیں دی جائے گی خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے جھوٹی خبریں دی جا رہی ہیں اس لیے اُن پر یقین مت کریں باقی جن لوگوں نے اسپیشل پروٹیکشن کی سجورنو کے لیے اپلائی کیا ہوا ہے اُن کو پرمیسو دی سجورنو ملنے میں 6 سے 7 ماہ کا وقت لگ رہا ہے لیکن اگلے سال 2023 یہ پروسس بھی تیز ہو جائے گا۔

0 تبصرے